aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "KHalvati-e-piir-e-KHaraabaat"
تجھ کو کیا فقر میں راحت ہے کہ شاہی میں فراغتو تو ہے خلوتی پیر خرابات اے جوشؔ
فروغ بادہ سے روشن ہوئی تقدیر مے خانہکہ ہے ہر بادہ کش روشن چراغ پیر مے خانہ
بادہ و جام و پیر مے خانہمیرا دل ہے انہیں کا دیوانہ
سجدہ پیر مغاں حاصل عرفاں نکلاجس کو ہم کفر سمجھتے تھے وہ ایماں نکلا
ایک لغزش میں در پیر مغاں تک پہنچےہم بھٹکتے تھے کہاں اور کہاں تک پہنچے
شیخ صاحب جو در پیر مغاں سے نکلےپھر اثر ان کی دعاؤں میں کہاں سے نکلے
ہم جو مسجد سے در پیر مغاں تک پہنچےبڑھ کے یہ بات خدا جانے کہاں تک پہنچے
رندوں میں یوں ہی بخشش پیر مغاں رہےہو لاکھ قحط پھر بھی یہ دریا رواں رہے
دیر و حرم میں روح کی تسکیں نہ ہو سکیاب احترام پیر خرابات کیجیے
پھر در پیر خرابات پہ بیٹھا ہے حبیبؔیہ تو آیا تھا ابھی سن کے بیان واعظ
نہ خم و سبو ہوئے چور ابھی نہ حجاب پیر مغاں اٹھاابھی مست بادہ پرست ہیں ابھی لطف بادہ کہاں اٹھا
شیخ اور بھلائی سے کرے تذکرہ تیرااے پیر خرابات سمجھ میں نہیں آتا
ہم کبھی معتکف کنج حرم ہو کر بھیسجدۂ پیر خرابات کیا کرتے تھے
دے جام چھلکتا ہوا اے پیر خراباتدارو کا نشہ ہم نے تری بنگ میں دیکھا
ہو چشم کرم ان پہ بھی اے پیر خراباتجو آبلہ پا در پہ ترے آئے ہوئے ہیں
ساغر بادۂ گل رنگ تو کچھ دور نہیںنگہ پیر خرابات سے ڈر لگتا ہے
مجھ مست کو کیا سلطنت جم کی تمناخدمت تری اے پیر خرابات بہت ہے
یاں بادۂ احمر کے چھلکتے ہیں جو ساغراے پیر مغاں دیکھ کہ ہے ساری دکاں سرخ
ہے دل کو جو یاد فلک پیر کسی کیآنکھوں کے تلے پھرتی ہے تصویر کسی کی
بوتلیں بیچتے نخاس میں دیکھا اس کوکس جگہ جا کے ملا پیر خرابات مجھے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books