aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "but-shikanii"
چھوڑیئے بھی یہ غم بت شکنیذہن بھی ہوتے ہیں بیمار جناب
طاقوں سے گرے جاتے ہیں اصنام خیالیہم بت شکنی ہائے نظر دیکھ رہے ہیں
اسی کے نام لگے گا یہ جرم بت شکنیخزانہ جس نے چھپایا تھا سومنات کے ساتھ
زمانہ ساز نہ ہو گر بتوں کی سیم تنیتو عزم بت شکنی بھی ہے عین برہمنی
بن بن کے بگڑتے رہے امید کے پیکرآذر تھے مگر کام رہا بت شکنی سے
عمر بھر بت شکنی کرتا رہا آج مگراپنی ہی ذات کے کہسار سے ٹکرایا ہوں
خود ہی تصویر بناتا ہوں مٹا دیتا ہوںبت گری میرے لیے بت شکنی ہو جیسے
یہ اور ہیں دن وقت گیا بت شکنی کاسجتے ہوئے پتھر کے صنم دیکھ رہے ہیں
ہر چند سبک دست ہوئے بت شکنی میںہم ہیں تو ابھی راہ میں ہے سنگ گراں اور
رہین رسم روایت ہو جس کی بت شکنیوہ بت شکن بھی حقیقت میں سومناتی ہے
بتوں کا ساتھ دیا بت شکن کا ساتھ دیافریب عشق نے ہر حسن ظن کا ساتھ دیا
بت گر ہے نہ کوئی بت شکن ہےسب وہم و گمان برہمن ہے
کبھی بت شکن تھے پر اب خود شکنیہ الزام بھی اپنے سر ہے میاں
بت شکن کیا بگاڑ سکتا ہےدل اگر سومنات ہو جائے
اقرار ہی کے ساتھ یہ انکار ابھی سےدل توڑتے ہو کیوں مرا پیماں شکنی سے
بت شکن مطمئن نہ ہوں کہ ابھینا تراشیدہ ہیں ہزاروں صنم
آخری بت خدا نہ کیوں ٹھہرےبت شکن بت گری کو بھول گیا
دم لے اے کوہ کن اب تیشہ زنی خوب نہیںجان شیریں کو نہ کھو کوہ کنی خوب نہیں
حرم تھا منتظر صدیوں سے جس کاوہ کوئی بت شکن آیا نہیں تھا
پندار زہد ہو کہ غرور برہمنیاس دور بت شکن میں ہے ہر بت شکستنی
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books