aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "daavaa-e-junuu.n"
اے قیس جنوں پیشہ انشاؔ کو کبھی دیکھاوحشی ہو تو ایسا ہو رسوا ہو تو ایسا ہو
جب دہر کے غم سے اماں نہ ملی ہم لوگوں نے عشق ایجاد کیاکبھی شہر بتاں میں خراب پھرے کبھی دشت جنوں آباد کیا
وہ جو قیس غریب تھے ان کا جنوں سبھی کہتے ہیں ہم سے رہا ہے فزوںہمیں دیکھ کے ہنس تو دیا تم نے کبھی دیکھے ہیں اہل وفا تم نے
خود ہی جھکتا ہوں کہ دعوائے جنوں کیا کیجئےکچھ گوارا بھی ہے یہ قید در و بام ابھی
اس عشق کے درد کی کون دوا مگر ایک وظیفہ ہے ایک دعاپڑھو میرؔ و کبیرؔ کے بیت کبت سنو شعر نظیرؔ فقیر و غنی
وہ سرپھرے جو نگہ داریٔ جنوں میں رہےسرورؔ ان میں ہمارا بھی نام آیا ہے
سمجھ تو یہ کہ نہ سمجھے خود اپنا رنگ جنوںمزاج یہ کہ زمانہ مزاج داں ہوتا
نہ طے ہوئی تری شمع جمال سے بھی جو راہوہیں پہ میرا جنوں راستہ دکھاتا ہے
امید جن سے تھی وضع جنوں نبھانے کیوہ لوگ وقت کے سانچے میں ڈھل گئے کیسے
چھاؤں میں نخل جنوں کی آؤ ٹھہرا لیں اسےکون جلتی دھوپ کو صحرا سے گھر لے جائے گا
درد دل کی دوا کرے کوئییہ نہیں تو دعا کرے کوئی
آئین پاسداریٔ صحرا نہ چھٹ سکاوضع جنوں اگرچہ بدلتے رہے ہیں ہم
حق محبت کا ادا ہو یہ ضروری تو نہیںدرد دل کی بھی دوا ہو یہ ضروری تو نہیں
بشر کو دیکھیے دعویٰ ہے تسخیر دو عالم کاخدا جانے یہ کیا کر دے اگر مختار ہو جائے
گو نگہ داریٔ آداب جنوں مشکل ہےپھر بھی آساں ہے ترے چاہنے والوں کے لیے
جنوں نے عالم وحشت میں جو راہیں نکالی ہیںخرد کے کارواں آخر انہی راہوں پہ چلتے ہیں
آب و ہواۓ شہر جنوں خیز تھی بہتدامن نہیں تھے پھر بھی ہوئے تار تار لوگ
دعوائے محبت ہے جنہیں آج چمن سےماضی میں وہی دیش کے غدار رہے ہیں
کوئی ملتا ہی نہیں واقف آداب جنوںاب تو بستی ہی الگ اپنی بسا لی جائے
چمن ہی اک نہیں آئینہ میری مستی کاگواہ جوش جنوں کی زبان خار بھی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books