aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "deewan e meer hasan meer hasan ebooks"
جان و دل ہیں اداس سے میرےاٹھ گیا کون پاس سے میرے
فائدہ آنے سے ایسے آ کے پچھتائیں ہیں ہماٹھ گئے جب یاں کے گزرے آہ تب آئیں ہیں ہم
ہے دھیان جو اپنا کہیں اے ماہ جبیں اورجانا ہے کہیں اور تو جاتا ہوں کہیں اور
نگہ سے چشم سے ناز و ادا سےخدا محفوظ رکھے ہر بلا سے
صنم پاس ہے اور شب ماہ ہےیہ شب ہے کہ اللہ ہی اللہ ہے
اتنے آنسو تو نہ تھے دیدۂ تر کے آگےاب تو پانی ہی بھرا رہتا ہے گھر کے آگے
چشم تر رات مجھ کو یاد آئیاپنی اوقات مجھ کو یاد آئی
دل دار دل اس طرح بہم آئے نظر میںجس طرح گہر آب میں اور آب گہر میں
جلد حسن و جمال جاتا ہےنہیں رہتا یہ حال جاتا ہے
کہتا نہ تھا میں اے دل تو اس سے جی لگا نہاس کا تو کیا گیا اب تیرا ہی جی گیا نہ
سوز دل کا ذکر اپنے منہ پہ جب لاتے ہیں ہمشمع ساں اپنی زباں سے آپ جل جاتے ہیں ہم
جگر سوختہ ہیں اور دل بریاں ہیں ہمشعلہ کی طرح سدا دیدۂ گریاں ہیں ہم
سب نقش اس فلک کے نگینے پہ آ رہےکار جہاں تمام کمینے پہ آ رہے
آن کر غم کدۂ دہر میں جو بیٹھے ہمشمع ساں اپنے تئیں آپ ہی رو بیٹھے ہم
مر گئے دن ہی کو ہم ہجر میں صد شکر حسنؔکام پہنچا نہ ہمارا شب دیجور تلک
مزا بے ہوشیٔ الفت کا ہوشیاروں سے مت پوچھوعزیزاں خواب کی لذت کو بے داروں سے مت پوچھو
اس کے کوچے سے صبا گر ادھر آ جاتی ہےدل کے نالوں کی مفصل خبر آ جاتی ہے
کون کرتا ہے سر زلف کی باتیں دل میںجی پہ کٹتی ہیں عجب طرح کی راتیں دل میں
وصل کا عیش کہاں پر غم ہجراں تو ہےلب خنداں تو نہیں دیدۂ گریاں تو ہے
نغمہ و عشق سے ہیں سبحہ و زنار ملےایک آواز پہ دو ساز کے ہیں تار ملے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books