aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dikhaavaa"
آنکھوں میں رہا دل میں اتر کر نہیں دیکھاکشتی کے مسافر نے سمندر نہیں دیکھا
جنوں بھی صرف دکھاوا ہے وحشتیں بھی غلطدوانہ ہے نہیں فارسؔ دوانہ بنتا ہے
دکھاوا ہی کرنا ہے تو پھر بڑا کرتو شاعر نہیں خود کو عاشق کہا کر
ہیں چاروں طرف ہی بہت لوگ لیکن حقیقت میں کوئی بھی اپنا نہیں ہےدکھاوا دکھاوا سبھی کچھ دکھاوا دکھاوے میں جیتے ہیں سارے کے سارے
تمہارا وجد میں آنا فقط دکھاوا تھاوہ کیفیت ہی نہیں تھی جو خود پہ طاری کی
بس حال چال کا یہ دکھاوا نہ کیجیےرب تک دعائیں بھیجئے بیمار کے لئے
عمر بھر کس نے بھلا غور سے دیکھا تھا مجھےوقت کم ہو تو سجا دیتی ہے بیماری بھی
اداکاری ریا کاری دکھاواحقیقت کی زباں تیری نہ میری
خوش مزاجی کا دکھاوا بھی نہیں کر سکتےہم وہ کاہل ہیں جو اتنا بھی نہیں کر سکتے
ہم اپنی محبت کا تماشا نہیں کرتےکرتے ہیں اگر کچھ تو دکھاوا نہیں کرتے
تری یاد میں کب قیامت نہ ٹوٹی ترے غم میں کب حشر برپا نہ دیکھابجز اک نگاہ مسیحا نفس کے محبت کے ماروں نے کیا کیا نہ دیکھا
آسماں دینے کا اے دوست دکھاوا مت کرمجھ کو اڑنے کی اجازت تو تہہ دام نہ دے
دنیا والوں کی عادت ہے یہ تو دکھاوا کرتے ہیںمیں نے سب کو اپنا سمجھا دنیا نے مکاری کی
مجھے سچی محبت کا گماں تھایہاں پر بس دکھاوا ہو رہا ہے
اک دکھاوا رہ گیا بس دل سے وہ چاہت گئیقیس صحرا میں گیا تو غیرت وحشت گئی
تمہارا لہجہ تمہاری باتوں کا ساتھ دینے سے ڈر رہا ہےیہ سب دکھاوا ہی کر رہے ہو تمہیں محبت ہوئی نہیں ہے
جیسی ملی ہے ویسی گزاری ہے زندگیہم نے کہیں بھی جھوٹا دکھاوا نہیں کیا
یہ نزاکت یہ دکھاوا یہ تکبر اچھایعنی دولت سے بھی معیار بدل جاتا ہے
پھر اسے خواب میں دیکھا ہے خدا خیر کرےوہ مرے ذہن پہ چھایا ہے خدا خیر کرے
دکھاوا ہے محض شائستگی یہتمہاری جب نظر ہی منچلی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books