aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "galii"
سنا ہے درد کی گاہک ہے چشم ناز اس کیسو ہم بھی اس کی گلی سے گزر کے دیکھتے ہیں
حسن اور اس پہ حسن ظن رہ گئی بوالہوس کی شرماپنے پہ اعتماد ہے غیر کو آزمائے کیوں
رات بھر پچھلی سی آہٹ کان میں آتی رہیجھانک کر دیکھا گلی میں کوئی بھی آیا نہ تھا
اجالے اپنی یادوں کے ہمارے ساتھ رہنے دونہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے
اب تو اپنا بھی اس گلی میں فرازؔآنا جانا نہیں کہ تجھ سے کہیں
کھیلنے کے لیے بچے نکل آئے ہوں گےچاند اب اس کی گلی میں اتر آیا ہوگا
بستیو اب تو راستہ دے دواب تو میں اس گلی کو بھول گیا
یوں اٹھے آہ اس گلی سے ہمجیسے کوئی جہاں سے اٹھتا ہے
تیری گلی میں سارا دندکھ کے کنکر چنتا ہوں
دن میں وحشت بہل گئیرات ہوئی اور نکلا چاند
گلی سے کوئی بھی گزرے تو چونک اٹھتا ہوںنئے مکان میں کھڑکی نہیں بناؤں گا
میں جو تھا اس گلی کا مست خراماس گلی میں مری چلی ہی نہیں
خوشبو کی طرح گزرو مری دل کی گلی سےپھولوں کی طرح مجھ پہ بکھر جاؤ کسی دن
بہت آرزو تھی گلی کی تریسو یاں سے لہو میں نہا کر چلے
اس گلی نے یہ سن کے صبر کیاجانے والے یہاں کے تھے ہی نہیں
ہے برپا ہر گلی میں شور نغمہمری فریاد ماری جا رہی ہے
ہر اجنبی ہمیں محرم دکھائی دیتا ہےجو اب بھی تیری گلی سے گزرنے لگتے ہیں
جو بھی مانگو ادھار دوں گا میںاس گلی میں دکان کر لی ہے
کچھ اب سنبھلنے لگی ہے جاں بھی بدل چلا دور آسماں بھیجو رات بھاری تھی ٹل گئی ہے جو دن کڑا تھا گزر گیا وہ
اسی گلی میں وہ بھوکا فقیر رہتا تھاتلاش کیجے خزانہ یہیں سے نکلے گا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books