aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "jhalaktaa"
وہ بات چھیڑ جس میں جھلکتا ہو سب کا غمیادیں کسی کی تجھ کو ستائیں کسی کو کیا
اس کی باتوں میں محبت ہے بلا کی یاسرؔاس کے لہجے سے جھلکتا ہے بلا کا مطلب
ہوں کتنی ہی تاریک شب زیست کی راہیںاک نور سا رہتا ہے جھلکتا مرے آگے
اس سے بھی تو کچھ ربط جھلکتا ہے کہ وہ آنکھبس ہم پہ عنایات میں محتاط رہی ہے
اسی کا عکس ہر اک رنگ میں جھلکتا ہےوہ ایک درد جسے سب چھپاتے رہتے ہیں
ٹک دیکھ صنم خانۂ عشق آن کے اے شیخجوں شمع حرم رنگ جھلکتا ہے بتاں کا
بہت خلوص جھلکتا ہے طنز میں اس کےوہ مجھ پہ طنز کے نشتر چلا بھی دیتا ہے
ہر چیز دے کے جاتی ہے اپنی نشانیاںہر گل میں رنگ صبح جھلکتا ہوا بھی دیکھ
وقت بے وقت جھلکتا ہے مری صورت سےکون چہرہ مری تشکیل میں آیا ہوا ہے
نئی طرزوں سے میخانے میں رنگ مے جھلکتا تھاگلابی روتی تھی واں جام ہنس ہنس کر چھلکتا تھا
اس شہر کے قاتل کو دیکھا تو نہیں لیکنمقتل سے جھلکتا ہے قاتل کی جوانی ہے
لہو کا رنگ جھلکتا ہے آنسوؤں میں کہیںنہ خاک دل سے شرار نمو نکلتا ہے
تصویر غزل میں سے جھلکتا ہوا اسلمؔیہ شہر سخن ہے کہ خرافات کا جنگل
پیار ہر چند جھلکتا ہے ان آنکھوں سے مگرزخم بھرتے ہیں مظفرؔ کہیں تلواروں سے
ہم نشیں تیری بھی آنکھوں میں جھلکتا ہے دھواںتو بھی منجملۂ ارباب نظر لگتا ہے
مرے اشعار ہیں آئینۂ سوز دروں بزمیؔجھلکتا ہے مرا خون جگر ان آبگینوں میں
اس کے ہونے سے میں انکار کروں تو کیسےعکس اس کا مری آنکھوں میں جھلکتا کیوں ہے
پیرہن اس کا ہے ایسا یا جھلکتا ہے بدناک پری وش رقص میں ہے ارغوانی رنگ کا
یہ مرا ضبط ہے یا تیری ادا کی تہذیبرنگ آنکھوں میں جھلکتا نہیں ارمانوں کا
جن میں دہقانوں کی حسرت کا جھلکتا ہے لہوہم کو وہ گلشن شاداب جلانے ہوں گے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books