aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "mard-e-KHudaa-mast"
اس مرد خدا مست کی کیا بات ہے اکبرؔجس کو نہ رہا کچھ بھی بجز یاد خدا یاد
اے مرد خدا ہو تو پرستار بتاں کامذہب میں مرے کفر ہے انکار بتاں کا
ہوگا ایسا بھی کوئی مرد خدا میرے بعددے گا دنیا کو جو پیغام وفا میرے بعد
خود ہو کے کچھ خدا سے بھی مرد خدا نہ مانگرسم دعا یہ ہے کہ دعا لے دعا نہ مانگ
میکدے کو چھوڑ کعبے جا ریاضؔغفلت اے مرد خدا اچھی نہیں
دار ہے مرد انا الحق کا وطنعرش ہے مرد خدا کی جاگیر
رواںؔ تو کہاں اور کہاں درد عشقتجھے کیا یہ مرد خدا ہو گیا
پاس صابرؔ کا بتو آج نہ کرنا پڑتادور رہتے اگر اس مرد خدا سے پہلے
لمحوں میں بدل جاتی ہے تقدیر زمانہاس بات کو اے مرد خدا سوچتے رہنا
درویش خدا مست نہ شرقی ہے، نہ غربیگھر میرا نہ دلی نہ صفاہاں نہ سمرقند
کوئی درویش خدا پرمست ابھی شہر میں ہےنقش باقی ہے ابھی دشت کی ویرانی کا
کیا ڈھونڈھتے ہو دہر میں انورؔ جمال دوستچندے پھرو چلو کسی مرد خدا کے ساتھ
جب پاتے ہیں سر دھنتے ہی پاتے ہیں رساؔ کوسمجھائے کہاں تک کوئی اس مرد خدا کو
رساؔ کو سب نے سمجھایا مگر سمجھا نہ کچھ ظالمہوئے مجبور اس مرد خدا کے جاننے والے
پیر مغاں سے ہم کو کوئی بیر تو نہیںتھوڑا سا اختلاف ہے مرد خدا کے ساتھ
جب داغؔ کو ڈھونڈھا کسی بت خانے میں پایاگھر میں کبھی اس مرد خدا کو نہیں دیکھا
مے انگور کی کرتا ہے مذمت واعظاس کی لذت کو تو اے مرد خدا کیا جانے
زہر واعظ کے لئے نام ہے پیمانے کایہ بھی کیا مرد خدا چور ہے مے خانے کا
کسی کے کام نہ آئے جو فرض ادا نہ کرےوہ اور کچھ بھی ہو مرد خدا نہیں ہوتا
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books