aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "musalsal"
زندگی جبر مسلسل کی طرح کاٹی ہےجانے کس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں
اپنے غم سے کہو ہر وقت مرے ساتھ رہےایک احسان کرو اس کو مسلسل کر دو
ایسا ہے کہ سب خواب مسلسل نہیں ہوتےجو آج تو ہوتے ہیں مگر کل نہیں ہوتے
ہر دھڑکن ہیجانی تھی ہر خاموشی طوفانی تھیپھر بھی محبت صرف مسلسل ملنے کی آسانی تھی
اس قدر مسلسل تھیں شدتیں جدائی کیآج پہلی بار اس سے میں نے بے وفائی کی
دکھ ایسا چاہیے کہ مسلسل رہے مجھےاور اس کے ساتھ ساتھ انوکھا بھی چاہیے
شکریا لطف مسلسل کا مگرگاہے گاہے دل دکھاتے جائیے
مسلسل بیکلی دل کو رہی ہےمگر جینے کی صورت تو رہی ہے
ایک تصویر کہ اول نہیں دیکھی جاتیدیکھ بھی لوں تو مسلسل نہیں دیکھی جاتی
اک کرب مسلسل کی سزا دیں تو کسے دیںمقتل میں ہیں جینے کی دعا دیں تو کسے دیں
دھیان میں آ کر بیٹھ گئے ہو تم بھی ناںمجھے مسلسل دیکھ رہے ہو تم بھی ناں
اس کے چہرے پر مسلسل آنکھ رک سکتی نہیںآنکھ بار حسن سے ہلکان ہوتی جائے گی
دل کا کیا ہے وہ تو چاہے گا مسلسل ملناوہ ستم گر بھی مگر سوچے کسی پل ملنا
اداسیاں ہوں مسلسل تو دل نہیں روتاکبھی کبھی ہو تو یہ کیفیت بھی پیاری لگے
وہ جور مسلسل سے باز آ تو گئے لیکنبے داد یہ کیا کم ہے بے داد نہیں کرتے
جہاں میں رہ کے جہاں سے برابری کی یہ چوٹاک امتحان مسلسل مری انا کے لیے
اک جستجو سدا ہی سے ذہن بشر میں ہےجب سے ملی زمین مسلسل سفر میں ہے
بیان حال مفصل نہیں ہوا اب تکجو مسئلہ تھا وہی حل نہیں ہوا اب تک
دی ہے وحشت تو یہ وحشت ہی مسلسل ہو جائےرقص کرتے ہوئے اطراف میں جنگل ہو جائے
کس کی تلاش ہے ہمیں کس کے اثر میں ہیںجب سے چلے ہیں گھر سے مسلسل سفر میں ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books