aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "salma"
زندگی بن کے مرے دل میں سما جا سلمیٰموت اک پردہ ہے یہ پردہ اٹھا دے آ کر
میں نظام زر کی دیوی سے قتیلؔ آشنا ہوںکہیں نام اس کا سلمیٰ کہیں چندرکانتا ہے
ہے زمانہ عشق سلمیٰ میں گنوا دے زندگییہ زمانہ پھر کہاں یہ زندگانی پھر کہاں
کلی کلی میں سمائی ہے نکہت سلمیٰشمیم حور ہے یہ بوئے نو بہار نہیں
کبھی تیرے خط کو جلا دیا کبھی نام لکھ کے مٹا دیایہ مری انا کا سوال تھا تجھے یاد کر کے بھلا دیا
پوچھتے منزل سلمیٰ کی خبر ہم جس سےوادیٔ نجد میں ایسا کوئی انساں نہ ملا
شہر سلمیٰ ہے سر راہ گھٹائیں ہم راہساقیا آج تو دور مے و پیمانہ چلے
دھوپ پیچھا نہیں چھوڑے گی یہ سوچا بھی نہیںہم وہاں ہیں جہاں دیوار کا سایہ بھی نہیں
اے مری جان غزل شہر وفا و شوق میںمیری عذرا اور سلمیٰ میری نورا آپ ہیں
ازل سے رمزؔ یہ زیب نظر ہےکہیں سلمیٰ کہیں وہ کانتا ہے
تھی یہ امید کہ وہ لوٹ کے گھر آئے گاکیا خبر تھی کہ بہ انداز دگر آئے گا
مسئلہ حسن تخیل کا ہے نہ الہام کا ہےیہ فسانہ ذرا مشکل دل ناکام کا ہے
جینا کیا ہے حباب ہو جانااک حقیقت کا خواب ہو جانا
تنگ کر دیتی ہے حسرت آرزوؤں کا حصاراس حصار آرزو میں پھر سما جاتا ہے کون
گر شب غم کو سحر چاہو بنانا آسیؔکسی سلمیٰ سے ضیائے رخ زیبا مانگو
الجھ رہا ہے حقیقت سے روز جو سلمیٰؔاسے خبر نہیں وہ خود بھی خواب جیسا ہے
اسے بھلا نہ سکی نقش اتنے گہرے تھےخیال و خواب پہ میرے ہزار پہرے تھے
ذہن اور دل میں جو رہتی ہے چبھن کھل جائےآئے کاغذ پہ تو سلمائے سخن کھل جائے
بات بن جاتی مری ایک ہی پل میں سلمیٰؔکیا کریں بات مگر ہم سے بنائی نہ گئی
اے جان جاں ترے مزاج کا فلک بھی خوب ہےتھکے تھکے سے بام پر حسیں دھنک بھی خوب ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books