aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "tasavvuf"
یہ مسائل تصوف یہ ترا بیان غالبؔتجھے ہم ولی سمجھتے جو نہ بادہ خوار ہوتا
منافقین تصوف کی موت ہوں میں علیؔہر اک اصیل ہر اک بے ریا کے ساتھ ہوں میں
وہ کون ہے جو مجھ پہ تأسف نہیں کرتاپر میرا جگر دیکھ کہ میں اف نہیں کرتا
شاعر قوم پہ بن آئی ہےکذب کیسے ہو تصوف میں نہاں
سنا ہے چشم تصور سے دشت امکاں میںپلنگ زاویے اس کی کمر کے دیکھتے ہیں
کیا تکلف کریں یہ کہنے میںجو بھی خوش ہے ہم اس سے جلتے ہیں
تم تکلف کو بھی اخلاص سمجھتے ہو فرازؔدوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والا
گھر سجانے کا تصور تو بہت بعد کا ہےپہلے یہ طے ہو کہ اس گھر کو بچائیں کیسے
یہ کس کا تصور ہے یہ کس کا فسانا ہےجو اشک ہے آنکھوں میں تسبیح کا دانا ہے
جی ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت کہ رات دنبیٹھے رہیں تصور جاناں کیے ہوئے
مے کدے میں کیا تکلف مے کشی میں کیا حجاببزم ساقی میں ادب آداب مت دیکھا کرو
اب آ رہا ہو کوئی جسم اس تصوف سےتو ہم کو حلقۂ بیعت بڑھانا پڑتا ہے
براہ جسم ہے سارا تصوفبدن صوفی ہے برہمچاری نہیں ہے
تری نگہ کے تصور میں ہم نے اے قاتللگا لگا کے گلے سے چھری کو پیار کیا
لمحات مسرت ہیں تصور سے گریزاںیاد آئے ہیں جب بھی غم و آلام ہی آئے
خدا بچائے تصوف گزیدہ لوگوں سےکوئی جو شعر بھلا سن لیا تو حال آیا
ہنس کے بلوائیے مٹ جائے گا سب دل کا گلہکیا تصور ہے تمہارا کہ مٹا بھی نہ سکوں
دیکھوں تو کہاں تک وہ تلطف نہیں کرتاآرے سے اگر چیرے تو میں اف نہیں کرتا
کبھی جب مدتوں کے بعد اس کا سامنا ہوگاسوائے پاس آداب تکلف اور کیا ہوگا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books