aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "yaqiin-e-vaada-e-diidaar-e-khvaab"
از بس یقین وعدۂ دیدار خواب تھاکیا خوش ہوئے کہ نیند نہ آئی تمام شب
ہم بھی یقین وعدۂ فردا نہ کر سکےدو دن کی زندگی کا بھروسا نہ کر سکے
حشر پر وعدۂ دیدار ہے کس کا تیرالاکھ انکار اک اقرار ہے کس کا تیرا
یقین وعدہ نہیں تاب انتظار نہیںکسی طرح بھی دل زار کو قرار نہیں
تاکہ میں جانوں کہ ہے اس کی رسائی واں تلکمجھ کو دیتا ہے پیام وعدۂ دیدار دوست
سن لو پکارے کہتی ہے پھر مستیٔ خیالکہہ دو نوید وعدۂ دیدار یار ہے
امیدوار وعدۂ دیدار مر چلےآتے ہی آتے یارو قیامت کو کیا ہوا
مرے گوش تمنا پر بھی آخر رحم فرماؤکہ میں ہوں اور فریب وعدۂ دیدار کی حسرت
چھا گئیں تاریکیاں کھو گیا حسن نظروعدۂ دیدار عام دیکھیے کب تک رہے
لطف یقین وعدۂ فردا نہ پوچھئےبس جی رہے ہیں ایک سہارا لئے ہوئے
مجبور یقین وعدہ ہوں میںاے ہوشؔ وہ آئیں یا نہ آئیں
گو لمحہ لمحہ زیست میں دیکھیں قیامتیںلیکن یقین وعدۂ محشر نہیں گیا
کچھ روز اور کل کی مروت میں کاٹ لیںدل کو یقین وعدۂ یار آئے یہ نہیں
اخترؔ یقین وعدۂ فردا تو کر لیاایفائے عہد تک ہی جیو تو جیا نہ جائے
حسن کے حسن ندامت کا تقاضا ہے کہ آجصدق دل سے پھر یقین وعدۂ فردا کروں
وعدۂ شام فردا پہ اے دل مجھے گر یقیں ہی نہ آئے تو میں کیا کروںان کی جھوٹی تسلی کے طوفان میں نبض دل ڈوب جائے تو میں کیا کروں
دیکھ لیں گے آج برپا کرکے حشرحشر کے دن وعدۂ دیدار ہے
کیا ہے وعدۂ دیدار کس نےکہ ہے مشتاق اک عالم ابھی سے
اک قیامت ہے عبارت وعدۂ دیدار کیدن گزرتے جائیں گے معنی بدلتے جائیں گے
جو سچ ہو وعدۂ دیدار ان کاتو باتوں میں قیامت کیوں عیاں ہو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books