aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "but-shikan"
بتوں کا ساتھ دیا بت شکن کا ساتھ دیافریب عشق نے ہر حسن ظن کا ساتھ دیا
بت گر ہے نہ کوئی بت شکن ہےسب وہم و گمان برہمن ہے
کمزور ہے بہت دل بے ساختہ مرااور شہر میں حکومت یک بت شکن تمام
دیتے رہے فریب مناظر کے بت کدےدیکھا کئے تجھے نگہ بت شکن سے ہم
پندار زہد ہو کہ غرور برہمنیاس دور بت شکن میں ہے ہر بت شکستنی
آخری بت خدا نہ کیوں ٹھہرےبت شکن بت گری کو بھول گیا
کبھی بت شکن تھے پر اب خود شکنیہ الزام بھی اپنے سر ہے میاں
پتھر کے صنم بھی کبھی کچھ بول سکے ہیںاے بت شکن اذہان کے خاموش سوالو
بت شکن کیا بگاڑ سکتا ہےدل اگر سومنات ہو جائے
بت شکن نام جس کا ہے مشہوراک پیمبر ہے ابن آذر ہے
ہزار بت شکن آئے مگر نہ توڑ سکےغرور سب سے بڑا سومنات ہے شاید
کوئی چہرہ اصلی حالت میں بھلا کیسے ملےبت شکن اس عہد میں کیا دست آزر دیکھنا
جب خودی کا ہے یہ عالم تو خدا دور نہیںبت شکن محفل اصنام تک آ پہنچے ہیں
غزنوی تو بت شکن ٹھہرا مگر خاطرؔ یہ کیاتیرے مسلک میں اسے سجدہ روا کیسے ہوا
آیا تو دل میں بیٹھ گیا بن کے دیوتااٹھے نہیں ہیں عشق دل بت شکن کے پاؤں
بت شکن مطمئن نہ ہوں کہ ابھینا تراشیدہ ہیں ہزاروں صنم
دیکھ تو عشق کی شدت کہ تری چاہت میںبت شکن نے ترے پتھر کو صنم رکھا ہے
پلک جھپکنے میں کچھ خواب ٹوٹ جاتے ہیںجو بت شکن ہے وہی لمحہ بت تراش بھی تھا
مرا سجدہ ہے ضرب بت شکن پندار کے سر پریہاں اس راز سے واقف کوئی ہم سر نہیں ملتا
حرم تھا منتظر صدیوں سے جس کاوہ کوئی بت شکن آیا نہیں تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books