aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kalma"
کلمۂ شکر کہ محبت نےہم کو تمہید خواب پر رکھا
خدا کے واسطے کلمہ بتوں کا پڑھ زاہدپھر اختیار میں غافل زباں رہے نہ رہے
یہ کسی نے ظلم بھی ہے سنا کہ دی پھانسی لوگوں کو بے گناہوہی کلمہ گویوں کی سمت سے ابھی دل میں ان کے بخار ہے
سنا ہر بار میرا کلمۂ صدقمگر ہر بار جھٹلایا گیا ہوں
تیرے دل نے بھی پڑھ لیا کلمہجس میں یہ گنہ گار رہتا ہے
سوئے فلک نظر جو اٹھی تو وضو کیامیری زباں نے کلمۂ توحید کے لئے
پھر لب پہ تیرے کلمۂ افسوس کس لیےمیں نے تو تیرے جبر کا شکوہ نہیں کیا
مریں گے اس پہ کلمہ پڑھ کے اس کا جان ہم دیں گےخدائی بھر میں ہم کو آزمائے جس کا جی چاہے
عشق وہ غارت گر ایماں ہے یہ چاہے اگرواعظوں کو کلمہ پڑھوائے منات و لات کا
نہ کوئی حرف ملامت نہ کوئی کلمۂ خیریہ زیست اب نہ کسی کی بھی زیر بار رہی
خود کو کلمہ پڑھا لیا ہم نےپھر بھی عادت وہی پرانی ہے
مرا نعرہ ہے جنگل آگ جیسامرا کلمہ شکستہ بال و پر ہے
لکیر ہے نہ کوئی رنگ ہے نہ کلمہ ہےیہ کیسا نقش بنایا ہے میرے سینے پر
عشق میں طرز تکلم کی روایت ہے عجبکلمۂ خاص نگاہوں سے بیاں ہوتے ہیں
دنیا کے ہیں نہ دین کے دلبر کے ہو گئےہم دل سے کلمہ گو کسی کافر کے ہو گئے
کچھ اس قدر بھی برائی نہیں ہے مذہب میںجہان کلمۂ لا تقنطو سے زندہ ہے
گر سیل خرافات میں بہہ جائیں یہ آنکھیںہر حرف یقیں کلمۂ انکار لگے گا
اے بت جو شب ہجر میں دل تھام نہ لیتےکلمہ میں بھی ہوتا تو ترا نام نہ لیتے
سیاست نے پڑھا رہزن کا کلمہبڑی ذلت ہوئی ہے رہبروں کی
کلمۂ حق کہیں تو ہم جانیںورنہ کیا رستمی و بہرامی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books