aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "پاکیزگی"
حسن کا بازار آنا جانا بھی کچھ بڑھ رہا ہےکچھ مری آنکھوں کی بھی پاکیزگی کم ہو رہی ہے
کچھ اس پاکیزگی سے کی ہے توبہخیالوں پر نشہ سا چھا رہا ہے
نظر میں کس کی ہے پاکیزگی ابکہ اس تالاب میں کائی بہت ہے
اس کی پاکیزگی پہ مرتے ہیںجس نے میلا کیا ہے میرا بدن
تو پھر میں سوچتا ہوں روح کی پاکیزگی کیا ہےمحبت جب مجھے اپنا بدن محسوس ہوتی ہے
مغرب سے آ گئی یہاں تہذیب برہنہمشرق تری روایتی پاکیزگی کی خیر
میرے جذبوں میں مری روح کی پاکیزگی ہےجو بھی لکھتا ہوں مجھے اس کی ملامت نہیں ہے
نشست روح میں پاکیزگی ہے شرط مگربدن کی بزم میں بس خوش لباس ہونا ہے
تجھے چھونے سے بھی کترا رہا ہوںمحبت ہے میری پاکیزگی کی
محبت کی اگر پاکیزگی پر تم یقیں کرتےتو مل کر تم سے پورا سب خسارا ہو گیا ہوتا
مری پاکیزگی نے ہی بنایا ہے مجھے منصفسو میں انصاف کرتے وقت ہر لغزش سے ڈرتا ہوں
ریزہ ریزہ ہو گئی ہر شخص کی پاکیزگیسنگ ساری کے لئے پتھر سلامت ہے کہاں
مری نوا کو جو پاکیزگی عطا کر دےترس رہا ہوں وہ معصوم چاہ دیکھنے کو
اے کاش کہ پاکیزگیٔ حسن کو ملتیوارفتگیٔ شورش جذبات ذرا سی
سیرت میں ہے جو حسن وہ صورت میں نہیں ہےپاکیزگیٔ شرم و حیا اور ہی کچھ ہے
مرے خوابوں میں اپنا گھر بنا لونگر میں اب کہاں پاکیزگی ہے
پاکیزگی نہیں ہے رداؤں میں ان دنوںمعصومیت رہی نہ اداؤں میں ان دنوں
دل و نگاہ کی پاکیزگی کے سوتوں پہجمی ہے گرد سو سارا یہ گیان میلا ہے
پاکیزگی فضا کی ترنم نسیم کاکیا چاندنی ہے پچھلے پہر رقص کیجیے
کہاں وہ مسلک پاکیزگی رہا عاصمؔہے اب تو مشق وضو دست و پا کو دھونے تک
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books