aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "بدلنا"
حکومتوں کو بدلنا تو کچھ محال نہیںحکومتیں جو بدلتا ہے وہ سماج بھی ہو
ہے بہت اندھیار اب سورج نکلنا چاہیےجس طرح سے بھی ہو یہ موسم بدلنا چاہیے
بیچ دریا کے میں دریا تو بدل سکتا ہوںاپنی کشتی کو بدلنا نہیں آتا ہے مجھے
بدلنا چاہو تو دنیا بدل بھی سکتی ہےعجب فتور سا ہر وقت سر میں رہتا ہے
بدلنا کروٹ اور تکیہ مرے پہلو میں رکھ دیناوہ سونا آپ اور میرا جگانا یاد آتا ہے
ہمیں سرکشی سے مقدروں کو بدلنا آیا نہیں ابھیمگر ایسا کرنا محبتوں میں ردا نہ ہو کہیں یوں نہ ہو
کہانی رخ بدلنا چاہتی ہےنئے کردار آنے لگ گئے ہیں
محسوس کر رہا تھا اسے اپنے آس پاساپنا خیال خود ہی بدلنا پڑا مجھے
گھر بدلنا تو بہانہ ہے بہانہ کر کےاندر اندر ہی سے انسان کہاں جاتا ہے
تمہیں تو علم تھا بستی کے لوگ کیسے ہیںتم اس کے بعد بھی کپڑے بدلنا بھول گئے
کونین بدل جائے مگر تو نہ بدلناتیرے ہی سبب اہل محبت کا بھرم ہے
ہم نے دیکھا ہے زمانے کا بدلنا لیکنان کے بدلے ہوئے تیور نہیں دیکھے جاتے
تمہارا کیا تمہیں آساں بہت رستے بدلنا ہےہمیں ہر ایک موسم قافلے کے ساتھ چلنا ہے
تیری انا کے ہاتھ میں تھے تیرے فیصلےتو تو بدل نہ پایا بدلنا پڑا مجھے
یہ باتوں ہی باتوں میں باتیں بدلناکوئی تم سے سیکھے یہ آنکھیں بدلنا
جیسے اسے قبول تھا کرنا پڑا مجھےہر زاویے سے خود کو بدلنا پڑا مجھے
وقت کے ساتھ ساتھ چلنا تھاخود کو تھوڑا بہت بدلنا تھا
ہمارا عہد بھی لکھے الف لیلیٰ کے جیسا کچھبدلنا چاہیئے اب رنگ کچھ قصہ کہانی کا
ہوا کے رخ کو بدلنا اگر نہیں ممکنہوا کی زد پہ سفر کا ہنر بھی رکھنا ہے
گرداب کے خونیں حلقوں سے جب کھیل چکی ہے ناؤ بھیپتوار بدلنا کیا معنی؟ ملاحوں کو سمجھاؤ بھی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books