aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "قانون"
میری حالت دیکھیے اور ان کی صورت دیکھیےپھر نگاہ غور سے قانون قدرت دیکھیے
کیا یہ موسم ترے قانون کے پابند نہیںموسم گل میں یہ دستور خزاں کس کا ہے
فولاد سے فولاد تو کٹ سکتا ہے لیکنقانون سے قانون کو بدلا نہیں جاتا
اس نئے قانون کا منظر یہی دکھتا ہے ابپاؤں کٹ جائیں گے لیکن بیڑیاں رہ جائیں گی
یہ سیاست ہے کہ لعنت ہے سیاست پہ صداؔخود ہیں مجرم بنے قانون بنانے والے
مرتب کر گیا اک عشق کا قانون دنیا میںوہ دیوانے ہیں جو مجنوں کو دیوانہ بتاتے ہیں
میں اب شہر عشق میں کچھ قانون بنانے والا ہوںاب اس اس کی خیر نہیں ہے جس جس نے غداری کی
مہذب لوگ بھی سمجھے نہیں قانون جنگل کاشکاری شیر بھی کوؤں کا حصہ چھوڑ دیتے ہیں
افضلؔ اور قیس نے قانون بنایا ہے کہ عشقدوسری بار بھی ہوتا ہے نہیں بھی ہوتا
قانون باغبانیٔ صحرا کی سر نوشتلکھی گئی تو کیا جو نہ لکھی گئی تو کیا
اک طرف قانون ہے اور اک طرف انسان ہےختم ہوتا ہی نہیں جرم و سزا کا سلسلہ
قانون کس نے بدلا ہے قدرت کا شیخ جیدارو ہے اب بھی مے ہی غم روزگار کا
ظلم ہے تخت تاج سناٹاخوف قانون راج سناٹا
دستور ہے گزارش احوال واقعیقانون یہ نہیں ہے کہ شکوہ نہ چاہئے
نہیں از روئے قانون محبت جرم نظارہتو پھر کیوں ہیں جناب دل اگر دیکھو مگر دیکھو
حیرت کے مقامات میں قانون نوا نئیںہے ساز خموشی لب تصویر کی آواز
آنسو ہیں قانون سے باہرغم کی باتیں ہنس کر کہیے
وقت کرتا ہے بھلا کس سے یہاں حسن سلوکوہ بھی اس دور میں قانون مکافات کے ساتھ
پھر سے قانون طاق پر رکھاپھر سے دنگائیوں کو لایا ہے
بنے قانون ہیں پرویزؔ کتنے فائدہ کیا ہےوطن میں چور بازاری تو پہلے سے بھی بڑھ کر ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books