aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "معتبر"
مرے خدا مجھے اتنا تو معتبر کر دےمیں جس مکان میں رہتا ہوں اس کو گھر کر دے
پہنچ کے در پہ ترے کتنے معتبر ٹھہرےاگرچہ رہ میں ہوئیں جگ ہنسائیاں کیا کیا
سیرت سے گفتگو ہے کیا معتبر ہے صورتہے ایک سوکھی لکڑی جو بو نہ ہو اگر میں
وہ میرے نام کی نسبت سے معتبر ٹھہرےگلی گلی مری رسوائیوں کا ساتھی ہو
شہر میں وہ معتبر میری گواہی سے ہواپھر مجھے اس شہر میں نا معتبر اس نے کیا
اسی لیے تو نہیں معتبر زمانے میںکہ رنگ صورت دنیا نہیں بدلتے ہم
خوشی کا کیا ہے ہمیشہ فریب دیتی ہےتو اپنے غم کو ہی اب معتبر بنایا جائے
کس کو یہ معلوم اے نایابؔ نسبت کس کی ہےمیرے ہر نقش قدم کو معتبر کرتی ہوئی
ہزار چارہ گروں نے ہزار باتیں کیںکہا جو دل نے سخن معتبر اسی کا رہا
دل مرے دل مجھے بھی تم اپنے خواص میں رکھویاراں تمہارے باب میں میں ہی نہ معتبر رہا
کوششیں ہم نے کیں ہزار مگرعشق میں ایک معتبر نہ ہوئی
کل تک جہاں میں جن کو کوئی پوچھتا نہ تھااس شہر بے چراغ میں وہ معتبر ہوئے
مجھے بجھا دے مرا دور مختصر کر دےمگر دیئے کی طرح مجھ کو معتبر کر دے
میں یہ جانتا تھا مرا ہنر ہے شکست و ریخت سے معتبرجہاں لوگ سنگ بدست تھے وہیں میری شیشہ گری رہی
صاف ہے چہرۂ قاتل مری آنکھوں میں مگرمعتبر کب ہے گواہی مری تنہائی کی
میں کچی مٹی کی صورت ہوں تیرے ہاتھوں میںمجھے تو ڈھال دے ایسے کہ معتبر ہو جاؤں
وہی چشمۂ بقا تھا جسے سب سراب سمجھےوہی خواب معتبر تھے جو خیال تک نہ پہنچے
کبھی لحاظ نہ رکھنا کسی روایت کاجو جی میں آیا اسے ہم نے معتبر جانا
بولتی تصویر میں اک نقش لیکن کچھ ہٹا ساایک حرف معتبر لفظوں کے لشکر میں اکیلا
تمہیں خبر تھی حقیقتیں تلخ ہیں جبھی تو!تمہاری آنکھوں نے خواب کو معتبر کیا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books