aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "बे-शक"
بے شک جھگڑا طولی ہولیکن بات اصولی ہو
مجھے اندھیرے میں بے شک بٹھا دیا ہوتامگر چراغ کی صورت جلا دیا ہوتا
تم اپنی فکر کو بے شک اڑان میں رکھنازمین بوس عمارت بھی دھیان میں رکھنا
لے کے بے شک ہاتھ میں خنجر چلواوڑھ کر اخلاص کی چادر چلو
تو بے شک میٹھا میٹھا بولتا ہےمگر کچھ اور چہرہ بولتا ہے
اپنی ہی آواز کو بے شک کان میں رکھنالیکن شہر کی خاموشی بھی دھیان میں رکھنا
بے شک باہر سے وہ راضی ہوتا ہےہر کوئی اندر سے باغی ہوتا ہے
بے شک ہمارے ہاتھ سے تلوار چھین لےممکن نہیں کہ جرأت اظہار چھین لے
بے شک اپنے زیبائی پر اس کو ناز رہےلیکن شام سویرے یاد آنے سے باز رہے
بے شک ادھر نہ دیکھنا تم بیچ بیچ میںپر دل ہی دل میں سوچنا تم بیچ بیچ میں
بات بے شک نہ کریں آپ ادھر دیکھیں تولوگ کس حال میں ہیں ایک نظر دیکھیں تو
یہ موسم فاصلوں کا ہے تو بے شک فاصلہ رکھنامگر دل میں محبت کے دریچوں کو کھلا رکھنا
آئینے میں دیکھ کے چہرہ بے شک میں حیران ہوادل کی دنیا لوٹ گیا ہے جو دل کا مہمان ہوا
خود کو بے شک مرے اعصاب پہ طاری نہ سمجھلیکن اے عشق مجھے عشق سے عاری نہ سمجھ
ایسے گھر میں رہ رہا ہوں دیکھ لے بے شک کوئیجس کے دروازے کی قسمت میں نہیں دستک کوئی
میرا یہ جسم تو بے شک یہاں ہےمگر دل تو وہیں ہے تو جہاں ہے
بے شک بہت کٹھن ہے یارو یہ ٹیڑھی میڑھی پگڈنڈیلیکن زیست کی منزل تک جاتی ہے دل کی ہی پگڈنڈی
خود فریبی نے بے شک سہارا دیا اور طبیعت بظاہر بہلتی رہیایک کانٹا سا دل میں کھٹکتا رہا ایک حسرت سی دل کو مسلتی رہی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books