aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "मुज़्दा-ए-इशरत-ए-अंजाम"
مانا مقام عشرت ہستی بلند ہےمیں دل کو کیا کروں کہ اسے ناپسند ہے
یوں تو نشاط کار کی سرشاریاں ملیںانجام کار کا بھی رہا ڈر کبھی کبھی
اے خوشا عزم جواں ذوق سفر جوش طلبحادثے بڑھ نہ سکے اپنے قدم سے آگے
ابتدا شوق کی ہوتی ہے پر امید اکثراس کا انجام برا ہو یہ ضروری تو نہیں
یہ ظلمتوں کے پرستار کیا خبر ہوتےمری نوا میں بجز مژدۂ سحر کیا تھا
تڑپ کلی کی ہے یہ عشرت نمو کے لئےکہ اضطراب ہے عرفان رنگ و بو کے لئے
عشرت قطرہ ہے دریا میں فنا ہو جانادرد کا حد سے گزرنا ہے دوا ہو جانا
ملے مجھ کو غم سے فرصت تو سناؤں وہ فسانہکہ ٹپک پڑے نظر سے مئے عشرت شبانہ
سمندر اپنا سا منہ لے کے رہ گئے عشرتؔکیا تراوش شبنم نے بے کراں اس کو
عشرت قتل گہہ اہل تمنا مت پوچھعید نظارہ ہے شمشیر کا عریاں ہونا
کس طرح جا ملا ہے صف دشمناں میں وہعشرتؔ جو ایک شخص ہمارا بھی دوست تھا
عطا کیے ہیں یوں ہی اس نے رت جگے عشرتؔیہ زندگی مجھے خوابوں کا سلسلہ نہ لگے
عجب بسمل ہے عشرتؔ اپنے قاتل سے یہ کہتا ہےسر محفل تجھے اے جان محفل چاہتا ہوں میں
کیفیت شاخ نہال غم کی عشرتؔ صبح و شامآتے جاتے موسموں کے قافلے لکھتے رہے
ہاں اے غم عشرت گذشتہاک فرصت خواب چاہتا ہوں
عشرت دنیائے فانی کی کہانی اور ہےیاد میں تیری جو گزرے زندگانی اور ہے
اثر بہار خزاں اثر ہے کہ ہے فسردہ مری نظرنہ ہوائے عشرت بال و پر نہ جنون باغ جناں رہا
سمندر شب اترنے کو ہے عشرتؔیہ بستی ڈوب جانا چاہتی ہے
سمت سفر بدل دے گا وہ اگلے موڑ پرعشرتؔ مجھے گماں تھا نہ کوئی قیاس تھا
جو حقیقت میں مرا دشمن جاں ہے عشرتؔہجر اس کا بھی گوارہ نہیں ہوگا مجھ سے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books