aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "लालची"
ہاں لالچی ہوں اور زیادہ کی ہے ہوساتنے قلیل پر تو قناعت نہیں مجھے
ہو گیا کتنا لالچی انساںبن گیا سانپ وہ خزانوں کا
رکھے کوئی اس طرح کے لالچی کو کب تلک بہلاچلی جاتی ہے فرمائش کبھی یہ لا کبھی وہ لا
کسی بھی ساس سے پوچھو کہے گی وہ بھی یہ فوراًبہت ہی لالچی اب تو ہر اک داماد ہوتا ہے
یہ کون لوگ ہیں موجود تیری محفل میںجو لالچوں سے تجھے مجھ کو جل کے دیکھتے ہیں
چھلکائے ہوئے چلنا خوشبو لب لعلیں کیاک باغ سا ساتھ اپنے مہکائے ہوئے رہنا
انعام کے لالچ میں لکھے مدح کسی کیاتنا تو کبھی کوئی سخن ور نہیں گرتا
آنکھوں سے مری اس لیے لالی نہیں جاتییادوں سے کوئی رات جو خالی نہیں جاتی
آنکھوں میں کہاں رس کی بوندیں کچھ ہے تو لہو کی لالی ہےاس بدلی ہوئی رت میں اب تو خونیں برساتیں ہوتی ہیں
اس نے دکھ سارے زمانے کا مجھے بخش دیاپھر بھی لالچ کا تقاضا ہے کہوں کچھ کم ہے
لالچ عبث ہے دل کا تمہیں وقت واپسیںیہ مال وہ نہیں کہ جسے چھوڑ جائیں ہم
تخت کی خواہش لوٹ کی لالچ کمزوروں پر ظلم کا شوقلیکن ان کا فرمانا ہے میں ان کو جذبات لکھوں
وہ نہیں تھا وہاں تو کون تھا پھرسبز پتوں میں کیسے لالی ہنسی
نہ مانگوں بادۂ گلگوں سے بھیک مستی کیاگر ترے لب لعلیں مرا یہ کام کریں
تصور سے لب لعلیں کے تیرے ہم اگر رو دیںتو جو لخت جگر آنکھوں سے نکلے اک رقم نکلے
رنگ لائی گلوریاں کہہ کرلال ہونٹھوں پہ اور لالی ہے
کہیں لالی بھری تھالی نہ گر جائے سمندر میںچلا ہے شام کا سورج کہاں آہستہ آہستہ
وہ تو خود غرضی ہے لالچ ہے ہوس ہے جن کانام اس دور کے انساں نے وفا رکھا ہے
تم کو لالچ تھی خزانے کی سو ناکام ہوئےمجھ سے کہتے تو میں اس غار کا نقشہ دیتا
غم و نشاط محبت کی چھوڑ دے لالچہر اک سے اٹھتے نہیں یہ عذاب یہ برکات
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books