aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "हक़-परस्ती"
حق پرستی کے سزاوار ہوا کرتے تھےہم کبھی صاحب کردار ہوا کرتے تھے
جان دیتے ہیں لوگ باطل پرکیسا انداز حق پرستی ہے
دوسرے کے ساغر پر جو نظر نہیں رکھتےان کی مے پرستی میں شان حق پرستی ہے
سوال حق پرستی پر یہ بولے حضرت واعظنپٹنے دیجئے مجھ کو تو جاہل سے ذرا پہلے
ذرا سی بات پہ دار و رسن تک بات جا پہنچیاصول حق پرستی دعویٔ باطل پہ یاد آئے
چہ خوش بود کہ بر آید بیک کرشمہ دو کارصنم بغل میں ہے دل محو حق پرستی ہے
حق پرستی کے ساتھ نظروں میںکربلا کا بھی معرکہ رکھئے
حق پرستی کا اگر دعویٰ ہےبے گناہاں کوں ستایا نہ کرو
حق پرستی ہے میرا نام دنیشؔآج کل صرف آئنے میں ہوں
اس لیے رکھتا ہوں میں اس کو عزیزحق پرستی روح کی آواز ہے
چشم وحدت سے گر کوئی دیکھےبت پرستی بھی حق پرستی ہے
جس نے دنیا میں حق پرستی کیاس کو جینے دیا نہ دنیا نے
ہے یہ سودا یقین کا شنکرؔبت پرستی بھی حق پرستی ہے
مری بت پرستی بھی ہے حق پرستیمرا مرتبہ اہل دیں جانتے ہیں
خلوص حق پرستی ہے نہ جوش بت پرستی ہےپڑی ہے اوس کیسی جذبۂ شیخ و برہمن پر
حق شناسی میرا مسلک حق پرستی میرا کاممیں کھلونوں سے کبھی دل اپنا بہلاتا نہیں
شہید ہو گئے منصور حق پرستی میںچمک رہا ہے لہو ان کا آج تک بابا
زاہدو پوجا تمہاری خوب ہوگی حشر میںبت بنا دے گی تمہیں یہ حق پرستی ایک دن
حق پرستی کی جو میں نے بت پرستی چھوڑ کربرہمن کہنے لگے الحاد کا بانی مجھے
لگا دیتے ہیں بازی جان کی جو حق پرستی میںزمانہ ایسے لوگوں کو ہمیشہ یاد رکھتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books