aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "aah-e-sub.h-gaah"
تلاش اس کی فضاؤں میں کر نصیب اپناجہان تازہ مری آہ صبح گاہ میں ہے
نالۂ شبانہ بھی آہ صبح گاہی بھیکیا حیات ساماں ہے غم کی بے پناہی بھی
حیرت ہے آہ صبح کو ساری فضا سنےلیکن زمیں پہ بت نہ فلک پر خدا سنے
نشان صبح گہ جاوداں کوئی نہیں ہےچراغ دیدۂ شب زادگاں کوئی نہیں ہے
اس نظر کے اٹھنے میں اس نظر کے جھکنے میںنغمۂ سحر بھی ہے آہ صبح گاہی بھی
نہ جانے کون سے خوش بخت کا یہ قول ہے ارشدؔکہ آہ صبح گاہی میں بڑی تاثیر ہوتی ہے
دکھاوے آئنہ کس منہ سے اس کو منہ اپناکہ آفتاب کو جوں شمع صبح گاہ کرے
مجازؔ اب لکھنؤ تجھ بن ہے سونافغان شب نہ آہ صبح گاہی
یہ سرور و ذوق کی منزلیں یہ مقام شوق کی رفعتیںمری آہ صبح کی دین ہیں مجھے اس کا بھی نہ یقیں سہی
کب فراغت تھی غم صبح و مسا سے مجھ کوروز و شب کام رہا آہ و بکا سے مجھ کو
نہ اٹھلا اے نسیم صبح گاہیخدا جانے مرا اب دل کہاں ہے
ہوا کیا اے نسیم صبح گاہیجو مرجھایا ہوا دل کا کنول ہے
یہ پیام دے گئی ہے مجھے باد صبح گاہیکہ خودی کے عارفوں کا ہے مقام پادشاہی
صدائے جرس ہوں نہ آہ نارسا ہوں میںنقیب صبح بہاراں ہے وہ صدا ہوں میں
ہم نے چھوڑا نہ کہاں اپنا اثر اے افضلؔنالۂ صبح تھے یا آہ رسا تھے ہم بھی
پھر رات کی نہ پوچھ حقیقت کہ صبح تکآہ و فغان و دیدۂ خونبار ہے ہمیں
اے موج نسیم صبح گاہیہر غنچہ کا دل دھڑک رہا ہے
مری صبح غم بلا سے کبھی شام تک نہ پہنچےمجھے ڈر یہ ہے برائی ترے نام تک نہ پہنچے
میں کہ صبح غم کا ملال بھی نہیں کر سکاترے بعد خود کا خیال بھی نہیں کر سکا
آہ تا چند رہو خانقہ و مسجد میںایک تو صبح گلستاں میں بھی شام کرو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books