aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ahmad mushtaq"
مل ہی جائے گا کبھی دل کو یقیں رہتا ہےوہ اسی شہر کی گلیوں میں کہیں رہتا ہے
یہ تنہا رات یہ گہری فضائیںاسے ڈھونڈیں کہ اس کو بھول جائیں
پتا اب تک نہیں بدلا ہماراوہی گھر ہے وہی قصہ ہمارا
عشق میں کون بتا سکتا ہےکس نے کس سے سچ بولا ہے
ایک جگنو کی چمک کیسی ہے مشتاقؔ احمدنور محروم کوئی رات کا مارا سمجھے
اب وہ گلیاں وہ مکاں یاد نہیںکون رہتا تھا کہاں یاد نہیں
آج رو کر تو دکھائے کوئی ایسا رونایاد کر اے دل خاموش وہ اپنا رونا
مل ہی آتے ہیں اسے ایسا بھی کیا ہو جائے گابس یہی نا درد کچھ دل کا سوا ہو جائے گا
تم آئے ہو تمہیں بھی آزما کر دیکھ لیتا ہوںتمہارے ساتھ بھی کچھ دور جا کر دیکھ لیتا ہوں
خیر اوروں نے بھی چاہا تو ہے تجھ سا ہونایہ الگ بات کہ ممکن نہیں ایسا ہونا
زندگی سے ایک دن موسم خفا ہو جائیں گےرنگ گل اور بوئے گل دونوں ہوا ہو جائیں گے
کیسے انہیں بھلاؤں محبت جنہوں نے کیمجھ کو تو وہ بھی یاد ہیں نفرت جنہوں نے کی
چاند اس گھر کے دریچوں کے برابر آیادل مشتاق ٹھہر جا وہی منظر آیا
چھٹ گیا ابر شفق کھل گئی تارے نکلےبند کمروں سے ترے درد کے مارے نکلے
کس شے پہ یہاں وقت کا سایہ نہیں ہوتااک خواب محبت ہے کہ بوڑھا نہیں ہوتا
تھم گیا درد اجالا ہوا تنہائی میںبرق چمکی ہے کہیں رات کی گہرائی میں
چاند بھی نکلا ستارے بھی برابر نکلےمجھ سے اچھے تو شب غم کے مقدر نکلے
پانی میں عکس اور کسی آسماں کا ہےیہ ناؤ کون سی ہے یہ دریا کہاں کا ہے
شام ہوتی ہے تو یاد آتی ہے ساری باتیںوہ دوپہروں کی خموشی وہ ہماری باتیں
شبنم کو ریت پھول کو کانٹا بنا دیاہم نے تو اپنے باغ کو صحرا بنا دیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books