aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "but-shikan"
بتوں کا ساتھ دیا بت شکن کا ساتھ دیافریب عشق نے ہر حسن ظن کا ساتھ دیا
بت گر ہے نہ کوئی بت شکن ہےسب وہم و گمان برہمن ہے
آخری بت خدا نہ کیوں ٹھہرےبت شکن بت گری کو بھول گیا
آیا تو دل میں بیٹھ گیا بن کے دیوتااٹھے نہیں ہیں عشق دل بت شکن کے پاؤں
بت شکن کیا بگاڑ سکتا ہےدل اگر سومنات ہو جائے
کمزور ہے بہت دل بے ساختہ مرااور شہر میں حکومت یک بت شکن تمام
پندار زہد ہو کہ غرور برہمنیاس دور بت شکن میں ہے ہر بت شکستنی
دیتے رہے فریب مناظر کے بت کدےدیکھا کئے تجھے نگہ بت شکن سے ہم
بت شکن مطمئن نہ ہوں کہ ابھینا تراشیدہ ہیں ہزاروں صنم
حرم تھا منتظر صدیوں سے جس کاوہ کوئی بت شکن آیا نہیں تھا
مرا سجدہ ہے ضرب بت شکن پندار کے سر پریہاں اس راز سے واقف کوئی ہم سر نہیں ملتا
کبھی بت شکن تھے پر اب خود شکنیہ الزام بھی اپنے سر ہے میاں
ہزار بت شکن آئے مگر نہ توڑ سکےغرور سب سے بڑا سومنات ہے شاید
بت شکن نام جس کا ہے مشہوراک پیمبر ہے ابن آذر ہے
پتھر کے صنم بھی کبھی کچھ بول سکے ہیںاے بت شکن اذہان کے خاموش سوالو
تم نے بت بنائے ہیں تم کو ہی مبارک ہوںبت شکن قبیلے سے آذری نہیں ہوتی
غزنوی تو بت شکن ٹھہرا مگر خاطرؔ یہ کیاتیرے مسلک میں اسے سجدہ روا کیسے ہوا
بن بن کے جانے کتنے فنا ہوں گے سومناتبستے ہیں ہر گلی میں یہاں بت شکن ابھی
کوئی چہرہ اصل صورت میں رہے باقی تو کیوںبت شکن کے عہد میں آذر سلامت ہے کہاں
یوں تراشے ہیں صنم کفر کے اس دنیا نےبت شکن ہوتا جو اس دور میں آذرؔ ہوتا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books