aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "janaab-e-'mohsin'-e-ehsaa.n"
جناب محسنؔ احساں سے التجا ہے کہ وہپہنچ گئے ہیں سر آب تو وضو کیے جائیں
جس کے کمال طنز سے شہر سراپا زخم ہےاس کو سبھی شکایتیں محسنؔ قند خو سے ہیں
محسنؔ بے نوا کو بھی داد کمال دیجئےوہ بھی حدیث درد جاں اپنی غزل میں کہہ گئے
اگر ہے مقتل جاناں کا رخ تو اے محسنؔذرا ٹھہر کہ ترے ساتھ میں بھی چلتا ہوں
ہم اپنی دھن میں چلے آئے جانب منزلپلٹ کے دیکھا تو اک کارواں غبار میں تھا
تہہ بہ تہہ موج طلب کھینچ رہی ہے محسنؔکوئی گرداب تمنا سے نکالے مجھ کو
چار جانب سے صدا آئی مریشعبدہ بن گئی تنہائی مری
محسنؔ احساں کا ہے انداز جنوں سب سے الگیہ جلالی بھی نہیں ہے یہ جمالی بھی نہیں
یار و اغیار نے دیکھا ہے تعجب سے بہتمحسنؔ احساں پہ تھی وہ تیروں کی بوچھار کہ بس
یہی ہے لغزش بینائی محسنؔکہ ہو مشغول دنیا دیکھنے میں
محسنؔ احسان مشقت کی بھی حد ہوتی ہےتم تو مر جاؤ گے بار غم دل دار کے ساتھ
تم سر ساحل ڈبو بیٹھے ہو محسنؔ کشتیاںجن سفینوں کو سمندر پار ہونا تھا ہوئے
سر جھکائے ہوئے کیوں بیٹھے ہیں ارباب وفامرحلہ کون سا مشکل تھا جو آسان ہوا
کون آیا سر صحرائے محبت محسنؔذرہ ذرہ مہک اٹھا گل تر کی صورت
شہر کا شہر لٹیرا ہے نظر میں رکھیےاب متاع غم جاناں بھی نہ گھر میں رکھیے
لب فرات وہ منظر تھا دیدنی محسنؔجب اک سوار کو رہوار ڈھونڈنے نکلا
کس ہجر سے گزرا ہوں کہ بے ساختہ محسنؔلیلائے تمنا سے بغل گیر ہوا میں
گزر گاہوں میں سناٹا ہے محسنؔغبار ہمرہاں بیٹھا ہوا ہے
خوشبو مرے بدن سے خود آ کر لپٹ گئیمحسنؔ یہ کس دیار سے میں نے گزر کیا
اس قدر جھوٹ رچا ہے رگ و پے میں محسنؔچہرہ اب مسخ نظر آتا ہے سچائی کا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books