aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "makaan"
ہے نسیم بہار گرد آلودخاک اڑتی ہے اس مکان میں کیا
نہ جانے کب ترے دل پر نئی سی دستک ہومکان خالی ہوا ہے تو کوئی آئے گا
اسی روز و شب میں الجھ کر نہ رہ جاکہ تیرے زمان و مکاں اور بھی ہیں
کہاں چراغ جلائیں کہاں گلاب رکھیںچھتیں تو ملتی ہیں لیکن مکاں نہیں ملتا
جس کی سانسوں سے مہکتے تھے در و بام ترےاے مکاں بول کہاں اب وہ مکیں رہتا ہے
خانۂ دل سے زینہار نہ جاکوئی ایسے مکاں سے اٹھتا ہے
کیفؔ پردیس میں مت یاد کرو اپنا مکاںاب کے بارش نے اسے توڑ گرایا ہوگا
گلی سے کوئی بھی گزرے تو چونک اٹھتا ہوںنئے مکان میں کھڑکی نہیں بناؤں گا
میں جب مکان کے باہر قدم نکالتا ہوںعجب نگاہ سے مجھ کو مکان دیکھتا ہے
اب ہمارا مکان کس کا ہےہم تو اپنے مکاں کے تھے ہی نہیں
مقام پرورش آہ و نالہ ہے یہ چمننہ سیر گل کے لیے ہے نہ آشیاں کے لیے
چپ چپ مکان راستے گم سم نڈھال وقتاس شہر کے لیے کوئی دیوانا چاہئے
چراغوں کے بدلے مکاں جل رہے ہیںنیا ہے زمانہ نئی روشنی ہے
جھپک رہی ہیں زمان و مکاں کی بھی آنکھیںمگر ہے قافلہ آمادۂ سفر پھر بھی
جہاں رہے گا وہیں روشنی لٹائے گاکسی چراغ کا اپنا مکاں نہیں ہوتا
ہمارے گھر کو تو اجڑے ہوئے زمانہ ہوامگر سنا ہے ابھی وہ مکان باقی ہے
مکاں ہے قبر جسے لوگ خود بناتے ہیںمیں اپنے گھر میں ہوں یا میں کسی مزار میں ہوں
چلو ایسا مکاں آباد کر لیںجہاں لوگوں کی آوازیں نہ آئیں
چلے آتے ہیں دل میں ارمان لاکھوںمکاں بھر گیا میہماں آتے آتے
کون و مکاں سے ہے دل وحشی کنارہ گیراس خانماں خراب نے ڈھونڈا ہے گھر کہاں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books