aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "malba"
ہمارا ملبہ ہمارے قدموں میں آ گرا ہےپلیٹ میں جیسے موم بتی پگھل گئی ہو
بھونچال میں کفن کی ضرورت نہیں پڑیہر لاش نے مکان کا ملبہ پہن لیا
جتنا پختہ بھی ہو دل جسم سے باہر رکھناتاکہ ٹوٹے بھی تو پھر سینے میں ملبہ نہ بنے
ہجرت کرنے والوں دیکھوپیچھے ملبہ رہ جاتا ہے
مکان جسم یوں تو ڈھ گیا پرقیامت ڈھا رہا ملبہ تمہارا
اب مجھ کو اہتمام سے کیجے سپرد خاکاکتا چکا ہوں جسم کا ملبہ اٹھا کے میں
ملبہ تمہاری یاد کا ڈھویا ہے رات دننازک سی ایک لڑکی کو مزدور کر دیا
میں خود کو مسمار کر کے ملبہ بنا رہا ہوںیہی بنا سکتا ہوں لہٰذا بنا رہا ہوں
اے عزیزو! مجھے مٹی کے حوالے کر دومجھ سے اب جسم کا ملبہ نہیں دیکھا جاتا
وہ جو تعمیر تھی تمہاری تھییہ جو ملبہ ہے سب ہمارا ہے
ملبہ گرنے لگتا ہے سب کمرے کاجب تیری تصویر جلانے لگتے ہیں
عشق میں گھر بنانے سے پہلےگھر کا ملبہ بنانا پڑتا ہے
گرتی دیواروں میں سانس کہاں تھی باقیاور کہاں تک بکھرا ملبہ کون لکھے گا
لو اب ہماری ثقیل آنکھیں قدیم رستوں پہ چل پڑی ہیںوفا کے کھنڈر سے کچھ پرے ہی ہمارا ملبہ پڑا ہوا ہے
اگر ہم ریت کی دیوار تھے توہمارے جسم کا ملبہ کہاں ہے
جوش میں ڈھا تو دی رشتے کی عمارت لیکندونوں سے آج تلک ملبہ ہٹایا نہ گیا
چلو اٹھاتے ہیں ایوان وقت کا ملبہاسی میں دفن مری ذات کا صنم ہوگا
تری نظروں کے اوزاروں نے میرے جسم خاکی کاجگر کھودا تو ٹوٹے دل کا کچھ ملبہ نکل آیا
وہ جو کاغذ ملا دلا سا تھاوہ جو چٹھی مڑی تڑی سی تھی
مری آہوں کو میرے قہقہوں نے ڈھانک رکھا ہےمری اس لاش کے اوپر یہ ملبہ کس طرح کا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books