aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sairaabii"
مستیٔ رندانہ ہم سیرابیٔ مے خانہ ہمگردش تقدیر سے ہیں گردش پیمانہ ہم
پیاس کی شدت تھی سیرابی میں صحرا کی طرحوہ بدن پانی میں کیا اترا کہ دریا جل گیا
بستی کے گھروں کو کیا دیکھے بنیاد کی حرمت کیا جانےسیلاب کا شکوہ کون کرے سیلاب تو اندھا پانی ہے
جنگل ہی ہرے تنہا رونے سے نہیں میرےکوہوں کی کمر تک بھی جا پہنچی ہے سیرابی
اب کی ہوائے گل میں سیرابی ہے نہایتجوے چمن پہ سبزہ مژگان چشم تر ہے
ہم نے سوچا تھا کہ سیرابی میسر ہوگیتشنگی اور بڑھی ہے اسے جتنا چوما
کبھی تو حرمت سیرابئ نظر کھل جائےسمندروں کو طلسم سراب دے جاؤ
اب اپنے آنسوؤں پہ ہے سیرابئ حیاتکچھ اور اس فلک پہ بھروسا نہیں مجھے
ہر لمحہ سیرابی کی ارزانی ہےمٹی کے کوزے میں ٹھنڈا پانی ہے
خشک آنکھوں سے میں تکتا ہوں کنارے کی طرفمجھ کو سیرابی بلاتی ہے سمندر پار سے
آثار نظر آئے نہ سیرابئ دل کےتھک ہار کے سودائے نمو سر سے نکالا
کہیں صحرا میں بھی ڈس لے نہ ہمیں سیرابیریت کے بطن سے پھنکارتا دریا نکلا
اس لفظی سیرابی کو بے بس کی چیخ سمجھکچھ پیاسوں کو کہنا پڑ جاتا ہے پیاس نہیں
اک بادل کو دیکھ کے دشت کی آنکھوں میںسیرابی کے خواب سنورنے لگتے ہیں
ہوں کبھی میں ساغر سیرابیٔ کون و مکاںتشنگی بن کر کبھی ہستی کے پیمانے میں ہوں
تشنگی اب تک نہ سیرابی کی منزل پا سکیزندگی گزری طواف بام و در کرتے ہوئے
اے مرگ رگ و پے کو دے مژدۂ سیرابیزہرابۂ حرماں میں تاثیر نظر آئی
میری سیرابی بھی میری تشنگی سے کم نہ تھیمیں مثال ابر آیا صورت صحرا گیا
شوق سیرابی کی دھن میں تشنگی مروائے گیمجھ کو تیرے عشق میں یہ آگہی مروائے گی
نہ کوئی تشنہ لبی ہے نہ کوئی سیرابیتو میرے جام ترے جم کا رمز ہے گا کیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books