aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "saudaa.ii"
زلیخائے عزیزاں بات یہ ہےبھلا گھاٹے کا سودا کیوں کریں ہم
اڑتے اڑتے آس کا پنچھی دور افق میں ڈوب گیاروتے روتے بیٹھ گئی آواز کسی سودائی کی
یادوں کی بوچھاروں سے جب پلکیں بھیگنے لگتی ہیںسوندھی سوندھی لگتی ہے تب ماضی کی رسوائی بھی
ہوں سودائی سودائی سا جب سے میں نے جانا ہےطے وہ راہ سر سودائی میں نے بے سودا کی تھی
کسی سودائی کا قصہ کسی ہرجائی کی باتلوگ لے آتے ہیں بازار سے باتیں کیا کیا
ہمت کس کی ہے جو پوچھے یہ آرزوئے سودائی سےکیوں صاحب آخر اکیلے میں یہ کس سے باتیں ہوتی ہیں
غالبؔ تمہارے واسطے اب کچھ نہیں رہاگلیوں کے سارے سنگ تو سودائی لے گیا
نیند میں کوئی اپنے آپ سے باتیں کرتا رہتا ہےکال کنوئیں میں گونجتی ہے آواز کسی سودائی کی
پکار اے جرس کاروان صبح طرببھٹک رہے ہیں اندھیروں میں تیرے سودائی
ڈھب دیکھے تو ہم نے جانا دل میں دھن بھی سمائی ہےمیراجیؔ دانا تو نہیں ہے عاشق ہے سودائی ہے
دیر و حرم کی راہ سے دل بچ گیا مگرتیری گلی کے موڑ پہ سودائی بن گیا
لوگ سمجھتے ہیں سودائیپیار نے اپنے بھی دن پھیرے
وسعت وحشت تنگ ہوئی بگڑا گھر دیوانوں کانجد کے اک سودائی نے لوٹ لیا ویرانہ بھی
جب کہا میں نے تڑپتا ہے بہت اب دل مراہنس کے فرمایا تڑپتا ہوگا سودائی تو ہے
نہ چھوڑا ضبط نے دامن نہیں تو تیرے سودائیہجوم غم سے گھبرا کر خدا جانے کہاں جاتے
کہتے ہیں مست رند سودائیخوب ہم کو خطاب ہوتے ہیں
میرؔ جب سے گیا ہے دل تب سےمیں تو کچھ ہو گیا ہوں سودائی
میں راہ نماؤں میں نہیں مان مری باتمیں بھی ہوں اسی دشت کا سودائی ادھر آ
کچھ زلزلے سمو کر زنجیر کی کھنک میںاک رقص والہانہ سودائی چاہتا ہے
سودائی ہو تو رکھے بازار عشق میں پاسر مفت بیچتے ہیں یہ کچھ چلن ہے واں کا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books