aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "taish"
ظفرؔ آدمی اس کو نہ جانئے گا وہ ہو کیسا ہی صاحب فہم و ذکاجسے عیش میں یاد خدا نہ رہی جسے طیش میں خوف خدا نہ رہا
میں تیز ہوا میں بھی بگولے کی طرح تھاآیا تھا مجھے طیش مگر جھوم اٹھا میں
طیش میں آنے لگے تم تو مری تنقید پراس قدر حساس ہو تو آئنا دیکھا کرو
مرا دشمن مجھے للکار کے جائے گا کہاںخاک کا طیش ہوں افلاک کی دہشت ہوں میں
اپنی نااہلی پہ قاتل کو نہ طیش آ جائےاوچھے زخموں کو ذرا اس سے چھپاتے رہنا
لوگ جب طیش میں آتے تھے تو چھپ جاتے تھےکیا عجب تند وہ ہیجان ہوا کرتے تھے
فصیل صبر میں روزن بنانا چاہتی ہےسپاہ طیش مرے دل کو ڈھانا چاہتی ہے
چاند کو طیش آ رہا ہے کہ میںکیوں نظر کو ملائے بیٹھی ہوں
نہ جل کے خاک ہو جب تک کہ مثل پروانہہو طیش دل کا ہمارے فرو تو کیوں کر ہو
اس لیے طیش آ گیا تھا مجھےوہ ہنسی میں اڑا گیا تھا مجھے
طیش زنی میں یہ عقرب ہے کالا ہے وہ کنڈلی مارےحضرت دل باز آؤ نہ چھیڑو کان کا بالا زلف کا حلقہ
بھلے ہوں طیش میں لہریں مگر کسے پرواہمیں کود جاؤں تو دریا کے پار ہو جاؤں
کچھ شکوے گلے ہوتے کچھ طیش سوا ہوتاقسمت میں نہ ملنا تھا ملتے بھی تو کیا ہوتا
وہ آج تک ہے مہاجر کے نام سے بدنامجو شخص طیش میں ہندوستان چھوڑ گیا
شدت طیش سے کانپ اٹھی ہیں ساری شاخیںجب بھی گلچیں نے کسی شاخ سے گل کو توڑا
یہ خط نہیں یہ مرے پیار کی علامت ہےسو اس کو طیش میں آ کر جلا نہیں دینا
آیا ہے کس کے جیش سے بولتا ہے جو طیش سےمحفل بزم عیش سے دور ہو جا تو کون ہے
بھائی ہلکا نہیں لینا ہے کسی ایک کو بھیراکھ کر دیتے ہیں جب طیش میں آتے ہیں چراغ
کسی نے طیش میں آکر ترے ہاتھوں کو جھٹکا تھامرے پاؤں میں چبھتے ہیں تیرے ٹوٹے ہوئے کنگن
آئے تھے بہت طیش میں وہ مجھ کو ڈبونےدیکھا جو مرا عزم بھنور لوٹ گئے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books