aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "taqdiiro.n"
جھلمل سے کیا ربط نکالیں کشتی کی تقدیروں کاتارے کشف نہیں کر سکتے بے آواز جزیروں کا
دوسروں نے اپنی تقدیروں کے بل سلجھا لئےزلف پیچاں ہم ابھی الجھے تری باتوں میں ہیں
بنتی بگڑتی تقدیروں سے رشتہ ہےمیرے خواب کا تعبیروں سے رشتہ ہے
تقدیروں کا تالا کھول نہ پاتا کوئیکچھ بھی کر لو وقت کمینہ آ جاتا ہے
داستانوں میں وہ جادو ہے نہ تفسیروں میں ہےجو تری آنکھوں کی بے آواز تقریروں میں ہے
اپنی اپنی تقدیروں پر سب رنجیدہ ہیںشبنم آنسو رات ستارے خواب گھٹا اور میں
چلتی ہیں کس کی تدبیریں کھیل ہیں سب تقدیروں کےشام کسی کی صبح میں بدلی صبح کسی کی شام ہوئی
کبھی تقدیر کا ماتم کبھی دنیا کا گلہمنزل عشق میں ہر گام پہ رونا آیا
یہ زلف اگر کھل کے بکھر جائے تو اچھااس رات کی تقدیر سنور جائے تو اچھا
دست فلک میں گردش تقدیر تو نہیںدست فلک میں گردش ایام ہی تو ہے
خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلےخدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے
شفا اپنی تقدیر ہی میں نہ تھیکہ مقدور تک تو دوا کر چلے
آج پھر گردش تقدیر پہ رونا آیادل کی بگڑی ہوئی تصویر پہ رونا آیا
تقدیر بھی مجبور ہے، تدبیر بھی مجبوراس کہنہ عقیدے کو مٹانے کے لیے آ
کوچ ہے خوابوں سے تعبیروں کی سمتوں میں تو پھرجائیے پر دم بہ دم برباد جاتے جائیے
میں تجھ کو بتاتا ہوں تقدیر امم کیا ہےشمشیر و سناں اول طاؤس و رباب آخر
دیوانہ بنانا ہے تو دیوانہ بنا دےورنہ کہیں تقدیر تماشہ نہ بنا دے
کیسے پایا تھا تجھے پھر کس طرح کھویا تجھےمجھ سا منکر بھی تو قائل ہو گیا تقدیر کا
پڑ گئی پاؤں میں تقدیر کی زنجیر تو کیاہم تو اس کو بھی تری زلف کا بل کہتے ہیں
اگر فرصت ملے پانی کی تحریروں کو پڑھ لیناہر اک دریا ہزاروں سال کا افسانہ لکھتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books