aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "tashriif"
ہم بلاتے وہ تشریف لاتے رہےخواب میں یہ کرامات ہوتی رہی
کافی نہیں خطوط کسی بات کے لئےتشریف لائیے گا ملاقات کے لئے
غم کے پیچھو راست کہتے ہیں کہ شادی ہووے ہےحضرت رمضاں گئے تشریف لے اب عید ہے
میرؔ صاحب رلا گئے سب کوکل وے تشریف یاں بھی لائے تھے
اے صنم بہر خدا آپ ہی لائیں تشریفپتلیوں کا ہے تماشا مرے گھر آج کی رات
میں نے کہا کبھی تو تشریف لاؤ بولےمعذور رکھیے وقت فرصت نہیں ہے کوئی
وہ خود تشریف فرمائے جہاں ہیںتمہیں دھوکا ہوا ہے میں نہیں ہوں
آج تشریف گلستاں میں وہ مے کش لایاکف نرگس پہ دھرا کیونکہ بھلا جام نہ ہو
تکیہ زانو کا مرے کیجیے بے خوف و خطرآپ تشریف ادھر لائیے اور سو رہئے
منتظر دیر سے تھے تم میرےاب جو تشریف صبا لائی ہے
تشبیہ ترے چہرے کو کیا دوں گل تر سےہوتا ہے شگفتہ مگر اتنا نہیں ہوتا
تشبیہ کس سے دوں کہ طرح دار کی مرےسب سے نرالی وضع ہے سب سے نئی طرح
جو تشریف لاؤ تو ہے کون مانعمگر خوئے بد کو بہانے بہت ہیں
تو وہ انداز جیسے میرا گھر پڑتا ہو رستے میںپئے اظہار ہمدردی وہ جب تشریف لائے ہیں
آپ کبھی تشریف تو لائیںاک آلی مسند ہے دل میں
نہ یہ دل کشی تھی نہ رنگینیاں تھیںسعیدؔ ان کے تشریف لانے سے پہلے
کیوں نہ تشبیہ اسے زلف سے دیں عاشق زارواقعی طول شب ہجر بلا ہوتا ہے
انہیں لوگوں کے آنے سے تو میخانے کی عظمت ہےقدم لو شیخ کے تشریف لائے بادہ خواروں میں
ہم پر کرم ہے آپ کی تشریف آوریاب التماس ہے کہ رہے التفات بھی
تشریف لائے آپ جو میں جاں بہ لب ہوااس وقت کے بھی آنے کا مجھ کو عجب ہوا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books