aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "manzil-e-ishq"
اگر سوز یقیں دل میں ہے آنکھیں دیکھ ہی لیں گیچھپا رکھے گا منزل کو غبار کارواں کب تک
مگر کیا کیجئے جب فیصلہ یہ ہے مشیت کاکہ میں فطرت کی آنکھوں سے گروں اشک رواں ہو کر
نظر نیچی کئے محمل سے باہر آ گئی لیلیٰتبسم آتے آتے رک گیا شرما گئی لیلیٰ
وقت کی گرد چھٹے گی تو بعنوان سحرمنزل شوق کی راہوں کا تعین ہوگا
یہی وہ منزل مقصود ہے کہ جس کے لئےبڑے ہی عزم سے اپنے سفر پہ نکلے تھے
اپنے ہی نقش قدم سنگ نشان منزلاپنے ہی دم سے بصیرت ہے یہ بینائی ہے
گل سے اپنی نسبت دیرینہ کی کھا کر قسماہل دل کو عشق کے انداز سمجھانے لگیں
تو ہی جانے کہاں لے آئی مجھ کو آرزو تیرییہ منزل اب سراپا بے خودی محسوس ہوتی ہے
ترے لطف و عطا کی دھوم سہی محفل محفلاک شخص تھا انشا نام محبت میں کامل
کوئی منزل بے نشاں تک نہیں ہےقدم میرے بوجھل
وفا بغیر لہو سرخ رو نہیں ہوتییہ راہ منزل دار و رسن سے ملتی ہے
ابھی تو منزل صد مہر و ماہ باقی ہےحجاب فاصلہ ہائے نگاہ باقی ہے
قرار خاطر آشفتہ ہے فضا اس کینشان منزل صدق و صفا سدیشی ہے
طائران منزل و کہسار چپمرگ اسرافیل ہے
ہر ایک منزل آخر ہے منزل اولجہاں سے اک نئی منزل کی جستجو میں سبھی
وہ جنت شداد ہو یا آتش نمرودہر منزل موہوم نہیں منزل مقصود
تو سمجھتا ہے جسے منزل ایثار و عملوہ ابھی تشنۂ تکمیل سفر ہے اے دوست
خرد کی منزل آخر بنائیں گے کس کوخرد کی منزل آخر نہ مل سکے گی کبھی
کہاں سے چلا تھا کہاں آ کے ٹھہرامیں کس منزل بے نشاں کی طرف اب رواں ہوں
منزلیں کاٹ کے اس منزل نایاب تک آ پہنچا ہوںمیں جہاں کھو سا گیا ہوں وہی ناکامی کی منزل آئی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books