aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "جھومتے"
بہار آئی ہے نشہ میں جھومتے ہیںمریدان پیر مغاں کیسے کیسے
کیا پوچھتے ہو جھومتے آئے کہاں سے ہمپی کر اٹھے ہیں خمکدۂ آسماں سے ہم
شاخ گل پر جو جھومتے تھے قمرؔآج وہ آشیاں نہیں ملتے
جھومتے جام سا چھلکتا بدنایک جام شراب دیکھا ہے
تتلیوں کا رنگ ہو یا جھومتے بادل کا رنگہم نے ہر اک رنگ کو جانا ترے آنچل کا رنگ
تا صبح برگ و شاخ و شجر جھومتے رہےکل شب بلا کا سوز ہوا کے گلے میں تھا
دیکھیں تو ہوا جمی ہوئی ہےسوچیں تو درخت جھومتے ہیں
راستے جتنے ہیں سب جاتے ہیں منزل کی طرفشرط منزل ہے مگر جھومتے گاتے چلئے
شجر بھی جھومتے ہیں جب ہوائیں گنگناتی ہیںپرندے لوٹ آتے ہیں تو شاخیں بات کرتی ہیں
جھمکتے جھومتے موسم کا دھوکا کھا رہا ہوں میںبہت لہرائے ہیں بادل مگر پیاسا رہا ہوں میں
مست و سرشار تھے کوئی ٹھوکر لگی آسماں سے زمیں پر یوں ہم آ گئےشاخ سے پھول جیسے کوئی گر پڑے رقص آواز پر جھومتے جھومتے
نہ جانے کون سا لمحہ زمیں پہ لے آئےفلک پہ جھومتے تارے کہاں سمجھتے ہیں
ہوائے شام ترے ساتھ ہم بھی جھومتے ہیںکسی خیال کسی رنگ کے اشارے پر
جھومتے پھر رہے ہیں بس وہ ہیجن کے ہاتھوں میں جام باقی ہے
برف زاروں سے اترتے جھومتے دریاؤں میںپانیوں کو روکتے پتھر بہت اچھے لگے
کچھ جھومتے ہیں نشے میں کچھ ہیں گرے پڑےکچھ اور ہی ہے محفل پیر مغاں کی سیر
جنگل جنگل پھیل رہی تھی اپنے پاگل پن کی خوشبوجھومتے ناچتے گاتے رہے تھے رات کی رانی جگنو اور میں
جاگتے غم بھی نہیں جھومتے سائے بھی نہیںساتھ اپنے بھی نہیں اور پرائے بھی نہیں
اک جادۂ پر خار تھی دشوار تھی دنیاعشاق مگر جھومتے گاتے ہوئے گزرے
ہم جو اک لہر میں لہراتے ہوئے جھومتے ہیںکیوں نہ ایسا ہو کہ ہم ساتھ ترے جھومتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books