aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "baraa-e-maslahat"
اگر ہم آشنا ہوتے تری بیگانہ خوئی سیںبرائے مصلحت ظاہر میں بیگانے ہوئے ہوتے
جھک گیا سر عرض مطلب پر برائے اختصارہم نے چاہا تھا کہ افسانہ در افسانہ کہیں
میں نے اک حق بات کہہ دی تھی خلاف مصلحتتب سے سنتا ہوں خفا ہیں میرے ہم سایے بہت
جرأت اظہار سے روکے گی کیامصلحت میرا قلم چھینے گی کیا
کچھ سادگیٔ طبع تھی کچھ مصلحت کا جبرکانٹوں کو پوجتے رہے باغ و بہار لوگ
کرتے ہی نہیں بات کبھی مصلحت آمیزمکروہ رخوں کو مہ تاباں نہیں کہتے
فی زمانہ ہے یہی مصلحت عقل و شعوردل میں خواہش کوئی ابھرے تو دبا لی جائے
ہے مذاق زندہ دلی یہی اسی مصلحت نے مزا دیانہ جدا ہو دل سے کسک کبھی وہ مزاج درد بنا دیا
جن رفیقوں کے غم کو اپنایاوہ بھی آئے برائے پرسش غم
تمام زیر زبر پیش اور حرفوں کابرائے سوز و الم اہتمام ہے شاید
کئی پیام برائے سکون جاں تو ملےمگر تمام ہوئی اپنی داستاں تو ملے
وہ سرفراز ہوا کاروبار الفت میںبرائے مشق جفا جس کا انتخاب ہوا
بھاگتی ہے دور جس سے موت بھیوہ بلا ہے یہ بلائے درد دل
برائے نام و نسب گو نہیں ہنر میرابنا ہوا ہے مگر مرحلہ سفر میرا
خوشی میری گوارہ تھی نہ قسمت کو نہ دنیا کوسو میں کچھ غم برائے خاطر احباب اٹھا لائی
برائے نام و نشاں رہ گئے کنارے مرےبہاؤ میں جو روانی تھی وہ روانی کہاں
مرا نہیں نہ سہی پر برائے عظمت عشقکسی کا خواب تو آنکھوں میں تیری پل جائے
دامن میں گل نہیں تو برائے ثبوت سیرصحن چمن سے خار کے نشتر ہی لے چلیں
جو بے خودی ہے سلامت تو مل ہی جائے گابرائے فرصت اندیشہ یار کا زانو
ہو برائے شام ہجراں لب ناز سے فروزاںکوئی ایک شمع پیماں کوئی اک چراغ وعدہ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books