aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kalma-e-inkaar"
گر سیل خرافات میں بہہ جائیں یہ آنکھیںہر حرف یقیں کلمۂ انکار لگے گا
بھولے ہیں اپنے فرض کو یہ خواجگان ہندحق دینے میں بھی کرتے ہیں انکار آج کل
صدا سنتے ہی گویا مردنی سی چھا گئی مجھ پریہ شور صور تھا یا وصل کا انکار تھا کیا تھا
اگرچہ دل سے ہوں بندہ بتوں کا میں لیکنزباں پہ کلمۂ تحریم لاالٰہ بھی ہے
رک ذرا پڑھ کلمۂ لا تقنطوخود بخود روزن کھلیں گے درمیاں
کچھ اس قدر بھی برائی نہیں ہے مذہب میںجہان کلمۂ لا تقنطو سے زندہ ہے
خوں ہوا اشک بنا اور مژہ سے ٹپکادل کہ لذت کش رنگینیٔ انکار نہ تھا
کلمۂ شکر کہ محبت نےہم کو تمہید خواب پر رکھا
کلمۂ حق کہیں تو ہم جانیںورنہ کیا رستمی و بہرامی
سنا ہر بار میرا کلمۂ صدقمگر ہر بار جھٹلایا گیا ہوں
ہیں بت چھپائے ہوئے اپنی آستینوں میںزباں پہ کلمۂ وحدت ہے کیا کیا جائے
دہر کو دائرۂ تیغ میں رکھنے والےوسعت جرأت انکار تجھے کیا معلوم
سوئے فلک نظر جو اٹھی تو وضو کیامیری زباں نے کلمۂ توحید کے لئے
شادؔ ہم صاحب ایمان ہیں ہم نے اپنیزیست کا کلمۂ توحید سے آغاز کیا
کہئے اچھا جو کسی سے تو برا لگتا ہےکلمۂ خیر نمک پاش ذرا لگتا ہے
کلمۂ حق کے مقابل جو ارم ساز رہےان کو تاریخ کیا کرتی ہے شداد رقم
عشق میں طرز تکلم کی روایت ہے عجبکلمۂ خاص نگاہوں سے بیاں ہوتے ہیں
فریب وعدۂ دل دار کی قدرشہید خنجر انکار سے پوچھ
ہر وعدہ جیسے حرف غلط تھا سراب تھاہم تو نثار جرأت انکار ہو گئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books