aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "paisa"
سید اٹھے جو گزٹ لے کے تو لاکھوں لائےشیخ قرآن دکھاتے پھرے پیسا نہ ملا
سب سے پہلے دل کے خالی پن کو بھرناپیسہ ساری عمر کمایا جا سکتا ہے
گھر سے جو مرے سونا یا پیسہ نکل آتاکس کس سے مرا خون کا رشتہ نکل آتا
یہاں تو اس کا پیسہ بولتا ہےوہاں دیکھیں گے وہ کیا بولتا ہے
شہرت تلوے چاٹے گیپاس میں جس کے پیسہ ہے
میں نے اپنے سارے آنسو بخش دیےبچے نے تو ایک ہی پیسہ مانگا تھا
کیسی نیک کمائی تھی!پیسہ پیسہ ڈوب گیا
بیچنے نکلا ہوں علویؔ مرا دیوان مگرجانتا ہوں میں کوئی پیسہ نہ پائی دے گا
حقیقی شاعری داد سخن سے بھی ہوئی محرومبلا سر پیر والی شاعری پیسہ بناتی ہے
آج کے انساں کی منزلعورت شہرت پیسہ ہے
یار پیسہ تو کماتے پھر رہے ہیں دوست سبنام ہم کو تھا کمانا شاعری کرنے لگے
شکم کی آگ محبت سے تو نہیں بھرتیمیں کیا کروں مجھے پیسہ کمانا پڑتا ہے
امی سوکھی روٹی یاد دلاتی ہےجب میں پیسہ پیسہ کرنے لگتا ہوں
دبی کچلی ہوئی سب خواہشوں کے سر نکل آئےذرا پیسہ ہوا تو چیونٹیوں کے پر نکل آئے
ویسے پیسہ ہی سب کچھ ہے اس دنیا میںلیکن پیسے پر بھی تھوکا جا سکتا ہے
چلو مانا کہ اپنی اہمیت ہے شوخؔ دولت کیزمانے میں مگر ہر کام ہی پیسہ نہیں کرتا
حق کی خلقت میں مگر پیدا ہوئےتم محض کھانے پکانے واہ واہ
نا ان کی گدڑی میں تانبا پیسہ نا منکے مالائیںپریم کا کاسہ درد کی بھکشا گیت غزل دو ہے کوتائیں
شراب پیسہ انا خواب عشق یا کہ سخنکسی بھی شے کا ہو نشہ خراب ہوتا ہے
تنگ دستی کو سمجھتا ہوں غنیمت شائقؔورنہ یوں چین سے پیسہ نہیں رہنے دیتا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books