aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "shikaarii"
ہیں تاک میں شکاری نشانہ ہیں بستیاںعالم تمام چند مچانوں میں بٹ گیا
تو ہما کا ہے شکاری ابھی ابتدا ہے تیرینہیں مصلحت سے خالی یہ جہان مرغ و ماہی
پیڑ کے نیچے شکاری جال پھیلائے ہوئےاور پرندہ شاخ پر بیٹھا ڈرا سہما ہوا
جس دن سے شکاری نے ادا کی کوئی منتدربار پہ اس دن سے کبوتر نہیں جاتے
غم گسار چہروں پر اعتبار مت کرناشہر میں سیاست کے دوست بھی شکاری ہے
وہ دلاور جو سیہ شب کے شکاری نکلےوہ بھی چڑھتے ہوئے سورج کے پجاری نکلے
تمہاری چیخ تمہیں بے پناہ کر دے گیشکاری کب سے لگائے ہے گھات چپ رہنا
تھک کے گرتا ہے ہرن صرف شکاری کے لیےجسم گھائل ہے مگر آنکھوں میں رم باقی ہے
مہذب لوگ بھی سمجھے نہیں قانون جنگل کاشکاری شیر بھی کوؤں کا حصہ چھوڑ دیتے ہیں
کوئی پنچھی کوئی شکاری ہےزندہ رہنے کی جنگ جاری ہے
وہ آہوئے رمیدہ مل جائے تیرہ شب گرکتا بنوں شکاری اس کو بھنبھوڑ ڈالوں
پہلے کچھ لوگ پرندوں کے شکاری تھے یہاںاب تو ہر آدمی صیاد بنا پھرتا ہے
آج شکاری کی جھولی بھر جائے گیآج پرندے گردن ڈالے بیٹھے ہیں
اس نے گھائل بھی کیا تو کیسے پتھر سے نسیمؔپھول کا تحفہ مجھے میرا شکاری دے گیا
ایک چڑیا چہچہیں کرتی ہوئیاک شکاری طاق میں بیٹھا ہوا
شکاری آئے تھے دل میں شکار آرزو کرنےمگر اس دشت میں تو ایک آہو بھی نہیں نکلا
انقلاب آیا تو ہے لیکن یہ کیسا انقلابچینٹیوں کو مارنے والے شکاری ہو گئے
مرغ دل پر نگاہ ہے ان کیایسی دیکھی نہیں شکاری آنکھ
تکتی ہیں اب تک راہ کسی کیصبح و شام شکاری آنکھیں
میرا پنجرہ کھول دیا ہے تم بھی عجیب شکاری ہواپنے ہی پر کاٹ لیے ہیں میں بھی عجیب پرندہ ہوں
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books