aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "vaada-shikan"
بے وفا وعدہ شکن اور ستم گر نکلامیں نے سمجھا تھا جسے پھول وہ پتھر نکلا
اسی لئے تو بیاباں میں میرا مسکن ہےحریف وعدہ شکن جانور نہیں ہوتا
پھر جی میں ہے کہ کھائیے کوئی نیا فریبپھر آ رہی ہے اک بت وعدہ شکن کی یاد
چھڑا جب تذکرہ عہد وفا کاکوئی وعدہ شکن یاد آ گیا ہے
مجھے لگ رہا تھا اسے رنج ہوگاشکن تک نہ آئی تھی وعدہ شکن پر
اے مرے وعدہ شکن ایک نہ آنے سے ترےدل کو بہکانے کئی تلخ توہم آئے
اب مرے شہر کی پہچان ہے اک وعدہ شکنشہریت بدلوں کہ تاریخ کا انکار کروں
ملنا ہے تو مل جاؤ یہیں حشر میں کیا ہےاک عمر مرے وعدہ شکن کم نہیں ہوتی
ہو نہ جائے کہیں ناراض مرا وعدہ شکنفوزیہؔ اس کے لئے سر کو بھی خم رکھتے ہیں
کوئی وعدہ جس کا معنی آشنا ہوتا نہیںپھر اسی وعدہ شکن پر اعتبار آ ہی گیا
کس قیامت کا ہے دیدار ترا وعدہ شکندل بے تاب نے اک حشر اٹھا رکھا ہے
لوٹتے وقت کی بے کیف تھکن کو بھولیںکس کے گھر جائیں کہ اس وعدہ شکن کو بھولیں
بھروسہ اس کے قول و فعل کا کیاوہ بت بے مہر ہے وعدہ شکن ہے
یاد کر کر کے فقیران وفا وعدہ شکنعشق اور عشق کی مسمار پہ روئے اکثر
ہم کو ہے اس طرح اک وعدہ شکن کا انتظارراہ دیکھے جس طرح تپتی زمیں برسات کی
پھر چھیڑیے گا آپ بھی وعدہ شکن کی باتدل کا ہر ایک زخم تو بھر جانے دیجیے
صبح کے درد کو راتوں کی جلن کو بھولیںکس کے گھر جائیں کہ اس وعدہ شکن کو بھولیں
جس نے نا وقت بجھا دی مری شمع امیدمجھ سے وہ وعدہ شکن کیسے بھلایا جاتا
اب پشیماں ہوں کہ کیوں ان کو کہا وعدہ شکناک ذرا سی بات پر مدت کے یارانے گئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books