aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "yakjaa"
میں نے کوشش کی بہت لیکن کہاں یکجا ہواصفحۂ ہستی کا شیرازہ رہا بکھرا ہوا
وہ غنچہ یکجا ہے چونکہ ورائے فکر و خیالپلک نہ جھپکیں تو دکھلاؤں پتی پتی ابھی
میں نے خود کو جمع کیا پچیس برس میںیہ سامان تو مجھ سے یکجا پھر نہیں ہوگا
غم دنیا غم جاں سے جدا ہونے لگا تھاحسنؔ ہم نے مگر دونوں کو یکجا کر دیا ہے
چاندنی میں رخ زیبا نہیں دیکھا جاتاماہ و خورشید کو یکجا نہیں دیکھا جاتا
میں ہوں یکجا تو پھر مرے اندرایک مدت سے ٹوٹتا کیا ہے
کس فصل میں کب یکجا ہوں گےسامان ہوئے ہیں بہم ایسے
ہم وے ہیں سن رکھو تم مر جائیں رک کے یکجاکیا کوچہ کوچہ پھرنا عنوان ہے ہمارا
صد تمنا شہید ہیں یکجاسینہ کوبی ہے تعزیہ ہے یاں
یکجا رہا اک عمر مگر تیری دید کومانند مشت خاک بکھرنا پڑا مجھے
کیا ضروری ہے کہ اپنے آپ کو یکجا کروٹوٹے بکھرے سلسلوں سے دور رہنا چاہئے
مری خرابی کو یکجا کرو کہیں نہ کہیںمرا معاملہ اب جا بہ جا خراب نہ ہو
ریزہ ریزہ کر دیا جس نے مرے احساس کوکس قدر حیران ہے وہ مجھ کو یکجا دیکھ کر
اچانک لو اٹھی اور جل گیا میںبجھی کرنوں کو یکجا کر رہا تھا
تیری قدرت کی سیاست نہ سمجھ میں آئیحرم و دیر کو ہر دور میں یکجا دیکھا
سب سے ناطہ توڑ کے یکجاتیری میری ذات ہوئی تھی
خاموشی سے یکجا کرتے ہیں خود کوشور مچا کر آگ بجھائی جاتی ہے
پھول، پودے، پیڑ، بچے گھر کا آنگن اور تمخواہشوں کے نام پر ان سب کو یکجا کر دیا
اب کے بکھرا تو میں یکجا نہیں ہو پاؤں گاتیرے ہاتھوں سے بھی ویسا نہیں ہو پاؤں گا
ہمیں نے لمحوں کو یکجا کیا تو رات ہوئیہمیں بکھیر کے لمحوں کو دن بناتے رہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books