aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "तड़प-तड़प"
تڑپ تڑپ کے گزاری ہے رات کس سے کہیںہزار کرب کی ماری ہے رات کس سے کہیں
پہلو میں رہ گیا یوں یہ دل تڑپ تڑپ کررہ جائے جیسے کوئی بسمل تڑپ تڑپ کر
کاٹا دن تو تڑپ تڑپ کرآفت کی رات سر پر آئی
تڑپ تڑپ کے تمنا میں کروٹیں بدلیںنہ پایا دل نے ہمارے قرار ساری رات
رکھے گا بیقرار تمہیں بھی تمام عمرمرنا تڑپ تڑپ کے کسی بیقرار کا
تڑپ تڑپ کے اٹھاؤں گا زندگی کے مزےخدا نہ کردہ مجھے دل پہ اختیار رہے
تڑپ تڑپ نہ اٹھو آج میرے ارمانوبھڑک بھڑک کے شرارو مجھے فریب نہ دو
تکلیف دور ہو گئی آرام آ گیامرنا تڑپ تڑپ کے مرا کام آ گیا
آخر تڑپ تڑپ کے یہ خاموش ہو گیادل کو سکون مل ہی گیا اضطراب میں
کس شب تڑپ تڑپ کے نہ کاٹی تمام شبکس روز میرے گھر پہ قیامت نہیں رہی
گلہ کسے ہے کہ قاتل نے نیم جاں چھوڑاتڑپ تڑپ کے نکالوں گا حوصلہ دل کا
پہنچے تڑپ تڑپ کے بھی جلاد تک نہ ہمطاقت سے ہاتھ پاؤں زیادہ ہلا چکے
تڑپ تڑپ کے جہاں میں نے جان دی ہے سراجؔکھڑے ہوئے تھے وہیں پر تماشبین بہت
قلب تڑپ تڑپ اٹھا روح لرز لرز گئیبجلیاں تھیں بھری ہوئی زمزمۂ رباب میں
کیوں کر تڑپ تڑپ کے گزاری تمام راتیہ ماجرا انہیں بھی سنا لوں تو چین لوں
رات تمام ہو گئی صرف تکلفات میںعشق تڑپ تڑپ اٹھا حسن کی بات بات میں
پروئے اشکوں کے رو رو کے ہار گوری نےتڑپ تڑپ کے گزاری بہار گوری نے
تڑپ تڑپ کے ترے بسملوں نے مقتل میںبڑھائے ہاتھ مگر دامن قضا نہ ملا
میں ڈھونڈھتا ہوں کسے بار بار کیا کہئےتڑپ تڑپ کے شب انتظار کیا کہئے
دامن چھڑا کے ان سے میں جاؤں تو کیا کروںکیسے تڑپ تڑپ کے بلائیں محبتیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books