aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "फ़सील-ए-क़र्या"
فصیل شہر انا میں شگاف میں نے کیایہ کارنامہ خود اپنے خلاف میں نے کیا
ملکوں ملکوں شہروں شہروں جوگی بن کر گھوما کونقریہ بہ قریہ صحرا بہ صحرا خاک یہ کس نے پھانکی ہے
نہ جانے کب سے ہے اس پار دیکھنے کی ہوسفصیل ذات سے اوپر ذرا اٹھا مجھ کو
ابھی تو ساز کے تاروں کو کس رہا ہے شعورابھی نہ قریۂ آواز میں بلاؤ ہمیں
کیا کرے گا تو یہ مٹھی بھر دھوپآگ سینے کے خیابان میں رکھ
فصیل شہر تاریکی سے جانے کب رہائی ہواسیر قریۂ شب ہیں مری سیماب پا آنکھیں
اک کھردری فصیل شب خواب زار سےپھسلا جو آفتاب تو چہرہ کھرچ گیا
ہم فصیل آب و گل میں در بنانے کے لیےوقت کے تہہ خانے میں سر پیٹتے رہ جائیں گے
فصیل وہم و گماں کے نشان بھی نہ رہیںمزا تو جب ہے کسی روز دو بدو بھی ہو
روز ہم تعمیر کرتے ہیں فصیل جسم و جاںروز جسم و جاں سے کوئی اینٹ گرتی ہے میاں
فصیل سرحد ماضی دھڑکنے لگتی ہےجو خواب نیند کا در کھٹکھٹانے لگتے ہیں
فصیل شہر انا رفتہ رفتہ گرتی جائےیہ زلزلے مری جاں میں ہمیشہ آتے رہیں
فصیل شہر انا تک پہنچنے والا ہوںاسی طرح یہ تغافل کا سلسلہ رکھنا
اڑ جائے گی فصیل شب جبر توڑ کرقیدی نہیں ہوا جسے اندھا کرے کوئی
فصیل شہر شکستہ کے مٹ گئے آثارگزشتہ عہد کی کہتا ہے داستاں سورج
فصیل وادئ خیال سے اتر رہی ہے شبکسی خموش اور اداس آبشار کی طرح
گرا ہے کوئی جری اے فصیل شہر تباہمزاحمت کا دریدہ نشان تھامے ہوئے
بہانہ ڈھونڈ رہے ہیں تمام اہل ستمفصیل شہر وفا میں نقب لگانے کا
فصیل شہر ستم سرخ ہوتی جاتی ہےامیر شہر ہمیں شوق سے سزائیں دے
ادھر فصیل شب غم ادھر ہے شہر پناہصبا سے کہیو وہیں آ کے ایک بار ملے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books