افسانے
اردو افسانے کی عمر بہت زیادہ تو نہیں لیکن چھوٹے سے عرصے میں ہی افسانہ اردو ادب میں ایک اہم ترین صنف کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔ اولین افسانہ نگاروں راشدالخیری، سجاد حیدر یلدرم اور پریم چند سے لے لر منٹو، عصمت، بیدی اور کرشن چندر تک اور پھر ہمارے آج کے دور تک ہزاروں تخلیق کاروں نے اس صنف کو اپنے تخلیقی اظہار کا ذریعہ بنایا ہے اور اس صنف کو مالا مال کیا ہے۔ اس طرح اردو زبان میں بے شمار بہترین افسانے سامنے آئے ہیں۔ ریختہ پر ہماری کوشش رہی کہ اردو افسانے کے اس بے مثال ذخیرے کو آپ کی دسترس میں لایا جایے۔ ہماری اس کوشش کے نتیجے میں یہاں آپ اردو میں لکھی گئیں ہزاروں بہترین اور مقبول کہانیاں پڑھ سکتے ہیں۔
رومانوی تحریک کے زیر اثر لکھنے والے اہم افسانہ نگار ، مختلف ادبی و غیر ادبی موضوعات پر دلچسپ انداز میں مضا مین لکھنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔
ممتاز جدید افسانہ نگار، علامتی اظہار اور بیانیہ کے متعدد تجربوں کے لیے معروف۔
ناموراردو فکشن رائیٹر- شاہکار افسانوں کے خالق، جن میں 'ٹھنڈا گوشت' ، 'کھول دو' ، ٹوبہ ٹیک سنگھ'، 'بو' وغیرہ قابل ذکر ہیں
ممتاز معاصر افسانہ نگار ، حاشیائی سماج کی کہانیاں لکھنے کے لیے معروف ۔ ہندوستانی زبانوں کے فکشن کے اردو تراجم کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔
ارد و افسانے کے بنیاد گزاروں میں شامل، پریم چند کے ہم عصر۔ سماجی اصلاح کے مقصد سے وابستہ ہو کر کہانیاں لکھیں
رومانی اندزا کی کہانیاں لکھنے والی اہم خاتون افسانہ نگار، کرشن چندر کی اہلیہ ۔
معروف پاکستانی افسانہ نویس اور ناول نگار ، تانیثی لہجے کی بے باک کہانیاں لکھنے کے لیے جانی جاتی ہیں ۔ متعدد سفرنامے بھی تحریر کیے۔
نئی نسل کے اہم فکشن نویس۔ نئے تہذیبی وسماجی موضوعات پر علامتی انداز کی کہانیاں لکھنے کے لیے جانے جاتے ہیں
اہم ترین جدید افسانہ نگاروں میں شامل۔ماضی سے وابستہ تہذیبی تناظر میں نئے انداز کی کہانیاں لکھنے کے لیے معروف۔ اردو میں پہلی بار جانوروں اور غیر جاندار اشیا کومرکزی کرداروں کے طور پر اخذ کیا۔
اہم خاتون افسانہ نگار۔ سماج کے استحصالی رویوں، جنس کی نفسیات اور عورت کی وجودی قوت کو موضوع بنانے کے لیے جانی جاتی ہیں
اہم پاکستانی فکشن نویس اور شاعر۔ اردو اور پنجابی زبان میں لکھنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔
معروف خاتون افسانہ نگار ، تانیثی احتجاج کی کہانیاں لکھنے کے لیے جانی جاتی ہیں۔