aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "جہد_مسلسل"
زندگی جہد مسلسل اور صلہ کچھ بھی نہیںجی رہا ہوں جیسے جینے کا مزا کچھ بھی نہیں
پھر وہی جہد مسلسل پھر وہی فکر معاشمنزل جاناں سے کوئی کامیاب آیا تو کیا
زندگی جہد مسلسل ہے ہراساں کیوں ہوولولہ جب کوئی مرتا ہے تو ہنس دیتے ہیں
زندگی نام ہے اک جہد مسلسل کا فناؔراہرو اور بھی تھک جاتا ہے آرام کے بعد
ہے یہی وقت عمل جہد مسلسل کی قسمبے سہاروں کی طرح ہاتھ نہ ملتے رہنا
حاصل جہد مسلسل مستقل آزردگیکام کرتا ہوں ہوا میں جستجو نایاب میں
تنکوں کا تو بس نام ہے سچائی یہی ہےاک جہد مسلسل ہے جو کاشانہ بنا ہے
نتیجہ جہد مسلسل کا آگے کیا ہوگامحل فکر یہی ہے ذرا ٹھہر جاؤ
وہی تو جہد مسلسل کی ابتدا تھی علیؔجب آشنائی قدم کی رکاب سے ہوئی تھی
ساحل پہ اس کی جعد مسلسل کے عکس سےدریا میں دھوبیوں کو نظر آئے پاٹ سانپ
اہمیت جہد مسلسل کی نہیں کم حامدؔصرف تقدیر کا لکھا نہیں دیکھا جاتا
جذبۂ جہد مسلسل ہے بنائے زندگییہ گیا تو سارا جینے کا ہنر لے جائے گا
ہے جہد مسلسل ہی ایماں مگرکوئی دم کو تھوڑا سا آرام لکھ
زیست کے جہد مسلسل کا ہے وقفہ یہ موتزندگی کو نیا کردار فنا دیتی ہے
مایوس ہو کے جہد مسلسل نہ چھوڑنازخموں کے بعد ہاتھوں میں گوہر بھی آئیں گے
مل گیا جہد مسلسل کا صلہ مجھ کو لئیقؔکل کے غم آج مرے عیش کا سامان بنے
تخلیق شعر جہد مسلسل وہ خانہ زادایک ایک لفظ در پہ محاذ گراں مجھے
وہی حالات سے جہد مسلسلوہی ناکامیاں ہیں اور میں ہوں
کوئی پناہ نہیں کوئی جائے امن نہیںحیات جہد مسلسل ہے آدمی کے لیے
حیات جہد مسلسل کا نام ہے یارونصیب خود نہیں بنتا بنایا جاتا ہے
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books