aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "रवैया"
روز دل میں حسرتوں کو جلتا بجھتا دیکھ کرتھک چکا ہوں زندگی کا یہ رویہ دیکھ کر
احباب تو احباب ہیں دشمن کے تئیں بھیکم ظرف زمانے کا رویہ نہیں رکھتا
نہ آرزو کوئی بدلی نہ میری محرومیبدل گیا ہے رویہ سماں نہیں بدلا
میرے دشمن کا رویہ تھا عجبجب ہوا مجھ سے جدا رونے لگا
خواب میں بھی تجھے بھولوں تو روا رکھ مجھ سےوہ رویہ جو ہوا کا خس و خاشاک سے ہے
میرا سبھی کے ساتھ رویہ ہے ایک ساشاہدؔ مجھے تمیز نہیں خیر و شر کے بیچ
ہم ترے ساتھ ترے جیسا رویہ رکھتےدینے والے نے مگر ایسی طبیعت نہیں دی
میں اس کا ذکر کسی اور سے نہیں کرتاکہیں یہ میرا رویہ اسے برا نہ لگے
برسوں سے اس کے ساتھ گزر کر رہے ہیں ہمہر چند زندگی کا رویہ نہیں پسند
تیرا یہ محتاط رویہ کہتا ہےتو نے مجھ کو کچھ پہچانا ٹھیک نہیں
اس گھر کے مکینوں کا رویہ بھی تو دیکھوںتزئین در و بام میں کھویا ہوا کیوں ہوں
کتنی تہذیبیں مٹتی ہیں پھر بنتی ہے اک تہذیبکتنی نسلوں کی محنت سے ایک رویہ بنتا ہے
میں تیرے ساتھ چل نہیں سکتاتو رویہ بدل نہیں سکتا
آپ کے رویہ پر خوش گمانیاں کیسیکوئی مصلحت ہوگی ورنہ یہ عنایت کیا
اگر محبت ترا رویہ ہے پھر پرایا تو باز آیااگر زمانے تری روش ہے وہی پرانی تو ہار مانی
اگر محبت کے مدعی ہو تو یہ رویہ روا نہیں ہےجو شکوہ ہے روبرو نہیں ہے جو بات ہے برملا نہیں ہے
بدل رہا ہے رویہ ذرا ذرا ہی سہیاب ایک دن میں تو سارا بدل نہیں سکتے
اس قدر تلخ رویہ تو مرے ساتھ نہ رکھزندگی میں تجھے سینے سے لگا بھی نہ سکوں
جھڑکنا بات نہ سننا گلا دبا دینامرا عمومی رویہ ہے خواہشات کے ساتھ
نہ جانے کون مصیبت میں کام آ جائےکسی کے ساتھ رویہ نہیں بدلتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books