aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "KHuun-e-naahaq"
خون ناحق کا سمندر نہیں دیکھا جاتااب تباہی کا یہ منظر نہیں دیکھا جاتا
خون ناحق کی طرح گلیوں میں جب بہتی ہے راتذرہ ذرہ چیختا ہے اور چپ رہتی ہے رات
خون ناحق تھی فقط دنیائے آب و گل کی باتیہ ہے محشر کیوں یہاں ہو دامن قاتل کی بات
کوئی تو بات ہے روداد خون ناحق میںکہیں کہیں سے وہ پڑھتا ہے سب نہیں پڑھتا
تو رچا کر ہتھیلیاں اپنیخون ناحق سے ہاتھ دھوئے گی
خون ناحق ہمارا اچھلے گارنگ لایا جو شوخ ہولی میں
پی کے یوں مست ہو گئے قاتلخون ناحق شراب ہو جیسے
تم مجھے چھوڑ ہی گئے آخرخون ناحق تمہیں روا ہے کیا
خون ناحق ہے یہ ارے توبہصبح غنچوں کا شام پھولوں کا
شکوہ کیا ان سے خون ناحق کازندگی تھی ہوئی بسر نہ ہوئی
آج مقتل کو سجایا جا رہا ہےخون ناحق بھی بہایا جا رہا ہے
خون ناحق تو رائیگاں نہ گیاکیوں بھلا ذکر کربلا نہ کریں
خون ناحق کا ستم ایجاد سےوقت اک اک بوند کا لے گا حساب
ناروا ظلم ان کو کرنے دوخون ناحق میں ہاتھ بھرنے دو
کسی خون ناحق کی گل ریزیاںچمن در چمن لالہ کاری لگے
کسی کے خون ناحق کی ہے سرخیرنگیں گی دست قاتل کو حنا خاک
یہ منصور کا خون ناحق کہ حق تھاقیامت کو کس کس سے خوں دار ہوگا
آنکھ پتھر کی طرح عکس سے خالی ہوگیخون ناحق کی مگر جسم پہ لالی ہوگی
خون ناحق سے ہیں بنیادیں بھری محلوں کیقتل ہوتے تھے جو ہوتی تھی سیادت معلوم
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books