aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "daaG-e-sar"
ظلم و ستم وہ حد سے سوا کر سکے گا کیاہر اک غریب بے سر و سامان ہے ابھی
وہ بھول سکتا ہے اے داغؔ مجھ کو جلد مگراسے بھلانے میں شاید مجھے زمانہ لگے
در بدر ٹھوکریں کھا کے آیا ہوں میںمیرے سر کو ترا سنگ در چاہیے
ڈھا رہا ہے جو داغؔ ظلم و ستمایک دن وہ بھی مہرباں ہوگا
ڈوبے کشتی نہ کہیں داغؔ کے ارمانوں کیبحر جذبات میں طوفان اٹھاؤ یارو
منزل ہے داغؔ سامنے اپنے قدم بڑھاؤتم دیکھتے ہو جانب رہ گیر کس لیے
لو اے بتو سنو کہ وہ داغؔ صنم پرستمسجد میں جا کے آج مسلمان ہو گیا
یہ داغؔ قدح خوار کے کیا جی میں ہے آئیسنتے ہیں کئے بیٹھے ہیں وو رات سے توبہ
اس کی ٹھوکر سے بھی کم بخت نہ جاگا افسوسموت ہے داغؔ سیہ مست کا سونا کیا ہے
نوید بخشش عصیاں اسے سنا دیناجو شرمسار کہیں داغؔ رو سیاہ ملے
بری بلا ہے یہ داغؔ پر فن تم اس کو ہرگز نہ منہ لگاناوگرنہ ڈھب پر لگا ہی لے گا سنیں اگر اس کی چار باتیں
اے داغؔ آ کے پھر گئے وہ اس کو کیا کریںپوری جو نا مراد تری آرزو نہ ہو
بن گیا داغ جگر مہر قیامت اے داغؔپر ابھی رنگ وہی ہے شب تنہائی کا
دود داغ سر سودا زدہ کرتا ہے سیاہاے جنوں ہم کبھی رکھتے ہیں جو دستار سفید
چوری سے بھی پہنچے نہ ترے گھر میں کبھی ہمبرسوں یوں ہی خار سر دیوار سے الجھے
داغؔ وارفتہ طبیعت کا ٹھکانہ کیا ہےخانہ برباد نے مدت ہوئی گھر چھوڑ دیا
ڈرے جو حشر میں وہ مجھ کو دیکھتے ہی کہامرا رفیق مرا داغؔ جاں نثارؔ آیا
بنے گا مہر قیامت بھی ایک خال سیاہجو چہرہ داغؔ سیہ رو نے آشکار کیا
جلا کے داغ محبت نے دل کو خاک کیابہار آئی مرے باغ میں خزاں کی طرح
جگر سے کم نہیں اے چارہ گر داغ جگر مجھ کوجو پیدا کی ہو مر مر کے وہ دولت رائیگاں کیوں ہو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books