افسانے
اردو افسانے کی عمر بہت زیادہ تو نہیں لیکن چھوٹے سے عرصے میں ہی افسانہ اردو ادب میں ایک اہم ترین صنف کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔ اولین افسانہ نگاروں راشدالخیری، سجاد حیدر یلدرم اور پریم چند سے لے لر منٹو، عصمت، بیدی اور کرشن چندر تک اور پھر ہمارے آج کے دور تک ہزاروں تخلیق کاروں نے اس صنف کو اپنے تخلیقی اظہار کا ذریعہ بنایا ہے اور اس صنف کو مالا مال کیا ہے۔ اس طرح اردو زبان میں بے شمار بہترین افسانے سامنے آئے ہیں۔ ریختہ پر ہماری کوشش رہی کہ اردو افسانے کے اس بے مثال ذخیرے کو آپ کی دسترس میں لایا جایے۔ ہماری اس کوشش کے نتیجے میں یہاں آپ اردو میں لکھی گئیں ہزاروں بہترین اور مقبول کہانیاں پڑھ سکتے ہیں۔
ممتاز نقاد اورفکشن نویس۔ اپنی تنقیدی کتاب ’اردو ناول کی تنقیدی تاریخ‘ اور ناول ’ شام اودھ‘ کے لیے معروف۔ انگریزی کے استاد رہے۔
ہم عصر پاکستانی افسانہ نگاروں میں ممتاز۔ عام سماجی موضوعات پر بے پناہ تخلیقی انداز کی کہانیاں لکھنے کے لیے جانے جاتے ہیں
مقبول پاکستانی فکشن نویس اور مصنف۔ اپنی تنقیدی اور تحقیقی کاوشوں کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔
ممتاز نقاد ، مترجم اور افسانہ نگار۔ اپنی غیر معمولی تنقیدی تحریروں کے لیے جانے جاتے ہیں جن کے ذریعے اردو تنقید میں کسی حد تک مغربی دانش سے واقفیت پیدا ہوئی۔ آخری برسوں میں اسلامی ادب کی نظریہ سازی کا کام بھی کیا۔
معاصر پاکستانی افسانہ نگار۔بدلتے ہوئے تہذیبی و سماجی حالات ان کی کہانیوں کا مرکزی موضوع ہیں۔
افسانہ نگار۔ اردو کے افسانوی ادب پر اپنی تنقیدی تحریروں کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔
پاکستان کے معروف افسانہ نگار اور نقاد، اردو میں فکشن کے حوالے سے اپنی تنقیدی وتحقیقی تحریروں کے لیے مشہور۔
اردو کے ممتاز طنز ومزاح نگاروں میں شامل، اپنی روشن خیالی کے لیے معروف، عصمت چغتائی کے بھائی۔
پاکستان کی ہم عصر خاتون فکشن نویس۔ جدید سماجی موضوعات کے ساتھ عورت کے تئیں سماج کے استحصالی رویوں پر کہانیاں لکھنے کے لیے جانی جاتی ہیں۔
ہر حلقے میں پڑھے جانے والے مقبول ترین پاکستانی فکشن نویس اور سفرنامہ نگار۔ غیر معمولی ادبی حسن کی حامل تحریروں کے لیے معروف۔
اردو کی اولین خواتین فکشن نگاروں میں شامل۔رومان اور اصلاح پسندی کے امتراج کی کہانیاں اور ناول لکھنے کے لیے جانی جاتی ہیں۔
مابعد جدید فکشن رائیٹر، حساس سماجی وسیاسی موضوعات پر کہانیاں اور ناول لکھنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔