رسوائی پر شاعری
رسوائی کے لفظ کا سیاق خالص عشقیہ ہے۔ راز کے راز نہ رہنے اور عشق کا چرچہ ہو جانے سے عاشق کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ رسوائی دیارعشق میں بھی ہے اور اس سے نکلنے کے بعد میخانے میں بھی ۔ کلاسیکی شاعری میں اس موضوع کو بہت تنوع اور کثرت کے ساتھ برتا گیا ہے نمونے کے طور پر ہم کچھ شعر پیش کر رہے ہیں۔
عشق جب تک نہ کر چکے رسوا
آدمی کام کا نہیں ہوتا
till love does not cause him disgrace
in this world man has no place
-
موضوعات : عشقاور 1 مزید
کیسے کہہ دوں کہ مجھے چھوڑ دیا ہے اس نے
بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی
How can I say that I have been deserted by my beau
Its true but this will cause me to be shamed for evermore
اب تو ہر ہاتھ کا پتھر ہمیں پہچانتا ہے
عمر گزری ہے ترے شہر میں آتے جاتے
اہل ہوس تو خیر ہوس میں ہوئے ذلیل
وہ بھی ہوئے خراب، محبت جنہوں نے کی
-
موضوعات : عشقاور 2 مزید
نکلنا خلد سے آدم کا سنتے آئے ہیں لیکن
بہت بے آبرو ہو کر ترے کوچے سے ہم نکلے
From Eden, of Adam's exile, I am familiar, though
Greatly humiliated from your street didI have to go
-
موضوع : مشہور اشعار
یادوں کی بوچھاروں سے جب پلکیں بھیگنے لگتی ہیں
سوندھی سوندھی لگتی ہے تب ماضی کی رسوائی بھی
-
موضوعات : ماضیاور 1 مزید
کیا ملا تم کو مرے عشق کا چرچا کر کے
تم بھی رسوا ہوئے آخر مجھے رسوا کر کے
-
موضوعات : عشقاور 1 مزید
خیر بدنام تو پہلے بھی بہت تھے لیکن
تجھ سے ملنا تھا کہ پر لگ گئے رسوائی کو
لوگ کہتے ہیں کہ بد نامی سے بچنا چاہیئے
کہہ دو بے اس کے جوانی کا مزا ملتا نہیں
-
موضوع : جوانی
میری رسوائی کے اسباب ہیں میرے اندر
آدمی ہوں سو بہت خواب ہیں میرے اندر
دیکھے ہیں بہت ہم نے ہنگامے محبت کے
آغاز بھی رسوائی انجام بھی رسوائی
-
موضوعات : عشقاور 1 مزید
ہم طالب شہرت ہیں ہمیں ننگ سے کیا کام
بد نام اگر ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا
تم کو ہزار شرم سہی مجھ کو لاکھ ضبط
الفت وہ راز ہے کہ چھپایا نہ جائے گا
-
موضوعات : عشقاور 1 مزید
بات نکلے گی تو پھر دور تلک جائے گی
لوگ بے وجہ اداسی کا سبب پوچھیں گے
قمرؔ ذرا بھی نہیں تم کو خوف رسوائی
چلے ہو چاندنی شب میں انہیں بلانے کو
میں اسے شہرت کہوں یا اپنی رسوائی کہوں
مجھ سے پہلے اس گلی میں میرے افسانے گئے
-
موضوع : شہرت
رنج و غم درد و الم ذلت و رسوائی ہے
ہم نے یہ دل کے لگانے کی سزا پائی ہے
ہر چند تجھے صبر نہیں درد ولیکن
اتنا بھی نہ ملیو کہ وہ بدنام بہت ہو
کہئے جو جھوٹ تو ہم ہوتے ہیں کہہ کے رسوا
سچ کہئے تو زمانہ یارو نہیں ہے سچ کا
سر پھوڑ کے مر جائیں گے بد نام کریں گے
جس کام سے ڈرتے ہو وہی کام کریں گے
جو تیری بزم سے اٹھا وہ اس طرح اٹھا
کسی کی آنکھ میں آنسو کسی کے دامن میں
پیار کرنے بھی نہ پایا تھا کہ رسوائی ملی
جرم سے پہلے ہی مجھ کو سنگ خمیازہ لگا
ذرا سی دیر کو اس نے پلٹ کے دیکھا تھا
ذرا سی بات کا چرچا کہاں کہاں ہوا ہے
تنگ آ گیا ہوں وسعت مفہوم عشق سے
نکلا جو حرف منہ سے وہ افسانہ ہو گیا
-
موضوعات : عشقاور 1 مزید
گھر سے اس کا بھی نکلنا ہو گیا آخر محال
میری رسوائی سے شہرت کو بہ کو اس کی بھی تھی
-
موضوع : شہرت